اسحٰق ڈار کی مالی امداد کے حصول کے لیے متحدہ عرب امارات کے اعلیٰ حکام سے ملاقات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر خزانہ اسحٰق ڈار مالی تعاون حاصل کرنے کے لیے ابوظبی میں موجود ہیں جہاں وہ سرکاری کمپنیوں کے شیئرز کو طے شدہ قیمتوں پر فروخت کرنے کے لیے بھی کوشاں ہیں۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اپنے دورے کے پہلے روز اسحٰق ڈار نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے پبلک سیکٹر اداروں جیسے ابوظبی اسٹیٹ ہولڈنگ کمپنی (ای ڈی کیو) انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی اور اتصالات کی اعلیٰ انتظامیہ سے ملاقات کی۔

وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کا دورہ یو اے ای 13 نومبر بروز اتوار تک جاری رہنے کی توقع ہے۔

اس سے قبل وزیر اعظم شہباز شریف نے اپریل میں اقتدار میں آنے کے فوری بعد متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا تھا اور اماراتی قیادت سے 2 ارب 30 کروڑ ڈالر کے نئے قرضوں کی درخواست کی تھی۔

وزیر اعظم کو یقین دلایا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات کی بڑی سرکاری کمپنیاں اور خود مختار ادارے حکومت پاکستان کے 10 سے 15 فیصد شیئر ہولڈنگ کر سکتی ہیں اور براہ راست قرضوں کے بجائے پیشہ ورانہ کاروباری تعلقات قائم کرسکتی ہیں۔

متحدہ عرب امارات 2019 سے پاکستان کا 2 ارب ڈالر سے زائد کا قرضہ رول اوور کر رہا ہے، رواں سال مارچ میں بھی اسے مزید ایک سال کے لیے رول اوور کیا گیا، تاہم پاکستان کے محدود زرمبادلہ کے ذخائر کے پیش نظر حکام زیادہ سے زیادہ مدد کے لیے کوشاں ہیں، اسحٰق ڈار نے رابطہ کرنے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔

یکم مئی کو شہباز شریف کے دورے کے بعد سے معاملات میں کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، اس کی بنیادی وجہ پاکستان کی حکومت کی جانب سے حکومت سے حکومت کے درمیان گفت و شنید کے ذریعے سرکاری کمپنیوں کے حصص کی فروخت کی اجازت دینے کے لیے پارلیمنٹ سے مجوزہ قانون منظور کرانے میں ناکامی ہے۔

کراچی کے قریب قطر گیس کے مجوزہ ایل این جی ٹرمینل پر سست روی کے علاوہ اسی وجہ سے قطر کی جانب سے یو اے ای جیسی پیشکش بھی پایہ تکمیل کو نہیں پہنچ سکی۔

ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسحٰق ڈار نے ابوظبی میں اے ڈی کیو کے سی ای او محمد السوویدی اور اتصالات کے سید بصر سے ملاقات کی اور پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ دونوں کمپنیوں نے توانائی، زراعت، ہیلتھ کیئر اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری میں خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔

اسی طرح اتصالات کے ایک وفد نے بھی وزیر خزانہ سے ملاقات کی اور انہیں پاکستان میں اس کے جاری آپریشنز اور مستقبل کے کاروباری منصوبوں سے آگاہ کیا۔

اسحٰق ڈار نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ پاکستان نے تقریباً 20 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی یقین دہانیوں کے علاوہ 2 روایتی دوستوں سے تقریباً 13 ارب ڈالر کی اضافی مالی امداد حاصل کی ہے، جن میں سے 9 ارب ڈالر چین سے اور 4 ارب ڈالر سعودی عرب سے حاصل ہوں گے۔

مشہور خبریں۔

عرب اور مسلمان متحد ہو کر فلسطین کی حمایت کریں:الازہر

?️ 6 اگست 2022سچ خبریں:مصر کی الازہر یونیورسٹی نے غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت

ہر تجاوز کا جواب دیں گے، ایران لبنان کی حمایت کے لیے پرعزم ہے کہ حزب‌الله

?️ 20 جون 2026سچ خبریں:  جاری لبنانی صورتحال کے تناظر میں جہاں صیہونی حکومت جنگ

صیہونی ریاست میں سیاسی تعطل جاری

?️ 29 مارچ 2021سچ خبریں:نیتن یاہو کے مخلاف مقدمات کی سماعت اس دن ہوگی جس

مغربی کنارے میں محاصرہ اور صہیونی الرٹ کی سطح میں اضافہ

?️ 27 ستمبر 2026سچ خبریں: اسرائیلی حکومت کی فوجیوں نے آج اتوار کی صبح مقبوضہ

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری

?️ 3 دسمبر 2023سچ خبریں:سرزمین فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک میں قیدیوں، زخمیوں اور شہداء

امریکہ کی بالادستی کیوں کم ہو رہی ہے ؟

?️ 25 اگست 2023سچ خبریں:منگل کو، برکس گروپ کا 2023 اجلاس اس گروپ کے 5

پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات؛ 8 سکیورٹی اہلکار شہید، 7 پولیس اہلکار اغوا

?️ 19 نومبر 2024سچ خبریں:پاکستان کے شمال مغربی علاقے خیبر پختونخوا میں دہشت گردی کے

ٹرمپ خاتون رپورٹر سے: چپ رہو، سور!

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں:  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے ایک خاتون رپورٹر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے