عمران خان پر حملہ: پنجاب حکومت نے جے آئی ٹی کی تشکیل نو کردی

🗓️

لاہور: (سچ خبریں) پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی 5 رکنی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی 24 گھنٹے کے اندر ہی تشکیل نو کردی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہی پنجاب حکومت نے عمران خان پر قاتلانہ حملے اور وزیرآباد پولیس کی جانب سے مقدمے میں ایف آئی آر کے اندراج کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی تشکیل دے دی تھی۔

محکمہ داخلہ کی جانب سے بنائی گئی نئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آر پی او ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کریں گے جب کہ اس سے قبل بنائی گئی کمیٹی کے سربراہ ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ II) سی پی او لاہور طارق رستم چوہان تھے۔

از سر نو تشکیل جے آئی ٹی میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ طارق رستم چوہان، ڈیرہ انسوسٹی گیشن پنجاب ممبر سید خرم علی، اے آئی جی مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن راولپنڈی ملک طارق محبوب اور ایس پی سی ٹی ڈی لاہور نصیب اللہ خان شامل ہیں۔

وزیر آباد سانحہ کی تحقیقات کے لئے قائم نئی جے آئی ٹی کی تشکیل کا نیا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق ان عہدیداروں کے علاوہ جے آئی ٹی کسی اور سرکاری افسر کو بھی ممبر کے طور پر کمیٹی میں شامل کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنائی گئی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈی آئی جی (اسٹیبلشمنٹ II) سی پی او لاہور طارق رستم چوہان کر رہے تھے جب کہ اس کے 4 ارکان تھے جن میں ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی، اے آئی جی/مانیٹرنگ احسان اللہ چوہان، انویسٹی گیشن برانچ وہاڑی کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد زطر بزدار اور سی ٹی ڈی لاہور کے ایس پی نصیب اللہ خان شامل تھے۔

محکمہ داخلہ پنجاب نے پنجاب پولیس کے سربراہ فیصل شاہکار کی درخواست پر یہ جے آئی ٹی تشکیل دی تھی۔

یاد رہے کہ وزیر آباد میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان پر قاتلانہ حملے کے چند گھنٹے بعد ہی وزارت داخلہ نے پنجاب حکومت سے کہا تھا کہ وہ حقائق کو منظر عام پر لانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دے۔

وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پنجاب حکومت کو خط لکھا تھا جس میں سینئر پولیس افسران اور انٹیلی جنس اہلکاروں کو جے آئی ٹی میں شامل کرنے کا کہا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 3 نومبر کو پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران وزیر آباد میں نامعلوم مسلح شخص کی فائرنگ سے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سینیٹر فیصل جاوید سمیت متعدد رہنما زخمی اور ایک شہری جاں بحق ہوگیا تھا۔

مشہور خبریں۔

41 روز سے جاری سیو دی غزہ دھرنا ختم

🗓️ 25 جون 2024سچ خبریں: وزیر داخلہ محسن نقوی نے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان

فلسطینی قیدیوں کا اسرائیلی فوجی عدالتوں کا بائیکاٹ جاری

🗓️ 24 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جانب سے بغیر کسی الزام کے حراست میں

مغربی یمن میں تین دھماکے

🗓️ 11 ستمبر 2021سچ خبریں:یمنی نیوز ذرائع نے آج صبح جنوب مغربی یمن میں تین

بحیرہ احمر میں کیا ہو رہا ہے؟

🗓️ 19 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی ذرائع نے یمنی مسلح افواج کی دھمکیوں کے بعد

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں کمی، 219 روپے 30 پیسے کا ہوگیا

🗓️ 25 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) انٹر بینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قدر میں

اسرائیل کے ساتھ ہمارے تعلقات فلسطین کی قیمت پر نہیں:ترکی

🗓️ 11 فروری 2022سچ خبریں:ترک وزیر خارجہ نے کہاکہ خطے کے کچھ ممالک کی طرح

ہیلتھ کیئر ورکرز کی ویکسینیشن میں کوئی رکاوٹ نہیں: فیصل سلطان

🗓️ 18 اپریل 2021کراچی(سچ خبریں) وزیراعظم کے مشیر صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے

اسرائیلی فوج کا غرب اردن پر دھاوا، تین فلسطینی شہید ہوگئے

🗓️ 12 جون 2021غرب اردن (سچ خبریں) اسرائیلی دہشت گرد فوج کی جانب سے غرب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے