’عمران خان نے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کیلئے کبھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا‘

🗓️

پشاور: (سچ خبریں) پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وزیراعطم عمران خان نے اپنے سیاسی حریفوں کی طرح ڈیل کے لیے کبھی بھی غیر ملکی مداخلت پر انحصار نہیں کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے صدر مملکت آصف زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ماضی میں قید سے بچنے اور ملک چھوڑنے کے لیے ’معاہدے‘ کیے تھے۔

رہنما پی ٹی آئی نے وزیر دفاع خواجہ آصف اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے لگائے گئے الزامات کے جواب میں کہا کہ دونوں رہنما توجہ حاصل کرنے اور میڈیا کوریج کے لیے عمران خان کے خلاف بیانات دے رہے ہیں۔

یاد رہے کہ دونوں رہنماؤں نے عمران خان کو ’اسرائیل کا اثاثہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر ملکی طاقتیں عمران خان کی حمایت کی آڑ میں پاکستان کے جوہری اور میزائل پروگرام کو نشانہ بنا رہی ہیں۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ عمران خان نے غیر ملکی سازشوں اور مداخلتوں کی مسلسل مخالفت کی ہے۔

انہوں نے خواجہ آصف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ماضی میں بانی پی ٹی آئی کو ’طالبان خان‘ کہتے تھے اور پھر انہیں ’اسرائیلی اثاثہ‘ قرار دینے لگے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) عمران خان کو ’فوج کا منصوبہ‘ کہتی تھی اور اب عمران خان کو اسرائیلی اثاثہ قرار دے کر کیا آپ پاکستانی فوج پر الزام لگانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ وہ اسرائیل کے کہنے پر پی ٹی آئی کی حمایت کر رہی ہے؟

سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی نے دعویٰ کیا کہ وزیر دفاع کے اہم عہدے پر فائز ہونے کے باوجود خواجہ آصف کی جانب سے بار بار ایسے بیانات دیے گئے جن سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

انہوں نے چیئرمین پیپلز پارٹی کو ’ناراض سیاسی بچہ‘ قرار دیتے ہوئے خبردار کیا کہ وہ عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کی تاریخ رہی ہے کہ وہ سیاسی طور پر ناپختہ نوجوان بیٹے کو مسلم لیگ (ن) پر دباؤ ڈالنے کے لیے استعمال کرتے رہے ہیں تاکہ مذاکرات میں فائدہ اٹھانے کے لیے شریف خاندان کو نشانہ بنایا جا سکے۔

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے اتحاد سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ اقتدار کے بھوکے گروہ نے ملک کی خدمت کے لیے ’اتحاد‘ نہیں کیا بلکہ ان کا مقصد عمران خان کو سیاسی منظر نامے سے باہر دھکیلنا ہے۔

مشہور خبریں۔

واٹس ایپ نے صارفین کے لیے منفرد سہولت پر شروع کیا کام

🗓️ 19 فروری 2021سان فرانسسکو {سچ خبریں} دنیا میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والے

عراق میں 1444ق اربعین مشی کا آغاز

🗓️ 16 اگست 2022سچ خبریں:   نوبی عراق میں بصرہ شہر اور اس کے اطراف کے

عدالتی معاون منیر اے ملک نے عمران خان کے خلاف توہین عدالت کارروائی کی مخالفت کر دی

🗓️ 8 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے

وزیر اعظم آج پاکستان کے سب سے بڑے ہیلتھ ریفارمز کا افتتاح کریں گے

🗓️ 26 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے سماجی رابطے

کیا بائیڈن ایران کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں؟

🗓️ 20 اگست 2023سچ خبریں: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ جو بائیڈن 2024

صیہونیوں نے اب تک غزہ کے کتنے اسکولوں پر بمباری کی ہے؟

🗓️ 14 فروری 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکرiٹری جنرل کے ترجمان نے صیہونی حکومت

بن گوئر کے خلاف مظاہروں میں شدت؛ غلط پوزیشن پر غلط وزیر!

🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ملٹری انٹیلی جنس ادارے کے سابق سربراہ آموس

ترقیاتی منصوبوں کیلئے 26 کھرب 60 ارب روپے کے بجٹ کی سفارش

🗓️ 3 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی (اے پی سی سی) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے