?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا ہے، اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان، شفقت محمود پنجاب اور خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدور ہوں گے ۔
انہوں نے مزید بتایا کہ چئرمین تحریک انصاف جناب عمران خان نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔
واضح رہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جمعہ کو وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سینئر قیادت کے اجلاس میں خیبر پختونخوا کے انتخابات اور پاکستان کی عمومی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے پارٹی کی سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی قومی قیادت پر مشتمل اکیس رکنی آئینی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کمیٹی پارٹی کے نئے آئین پر کام کر رہی ہے، کمیٹی نئی تنظیموں کے بارے میں بنیادی ڈھانچہ بھی دوبارہ پیش کرے گی،سینئر اراکین پر مشتمل کمیٹی کی منظوری کے بعد نئی تنظیمیں تشکیل دی جائیں گی۔ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی جماعت ہے جو قومی وفاقی جماعت کا درجہ رکھتی ہے۔


مشہور خبریں۔
"آرام”؛ بریکسٹ سے پیچھے ہٹنے کے لیے لندن کا کوڈ نام؟
?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں: برطانوی وزیر انصاف اور نائب وزیر اعظم "ڈیوڈ لیمی” کے
دسمبر
2022 کے پیلے ہفتے میں کراچی میں بارش کا امکان
?️ 30 دسمبر 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں جنوری 2022 کے پہلے
دسمبر
اقوام متحدہ: غزہ میں اسرائیل کی جنگ سے 21 ہزار بچے معذور ہو چکے ہیں
?️ 4 ستمبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کی ایک کمیٹی کے مطابق غزہ پر اسرائیل
ستمبر
چین کی امریکہ کو دھمکی
?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر
اگست
اسرائیل کی ایران کے خلاف چین سے مدد کی اپیل
?️ 7 جولائی 2025 سچ خبریں:ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ میں بھاری نقصان اٹھانے
جولائی
پوری قوم اسرائیلی جارحیت کے خلاف ایران اور فلسطین کیساتھ کھڑی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی
?️ 19 جون 2025لاہور (سچ خبریں) چیئرمین پاکستان علماء کونسل مولانا طاہر اشرفی نے کہا
جون
امریکہ کا یمن پر حملہ
?️ 12 جنوری 2024سچ خبریں:وال اسٹریٹ جرنل کے تجزیے کے مطابق، امریکی حکام توقع کرتے
جنوری
حزب اللہ کا صیہونی حکومت کو نیا انتباہ
?️ 29 اگست 2022سچ خبریں: لبنانی استقامتی تنظیم نے ایک نئی ویڈیو شائع کی ہے
اگست