?️
لاہور (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہےکہ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی مزید مضبوط ہوگی، پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی کا اہم عہدہ بڑی ذمہ داری ہے، پارٹی کارکنان کی توقعات پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی پارٹی میں ایک اہم عہدہ اعزاز بھی ہے اور بہت بڑی ذمہ داری بھی۔
انہوں نے کہا کہ انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پارٹی کارکنوں اور ووٹرز کی توقعات کے مطابق تحریک انصاف مزید مضبوط تر ہو گی۔ اس پارٹی کے ورکرز اس کا سرمایہ ہیں، جن کی مثال کسی اور پارٹی میں نہیں ملتی۔ واضح رہے چیئرمین تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان نے پارٹی تنظیموں کی تحلیل کے بعد پی ٹی آئی کی نئی تنظیم کا اعلان کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے ٹوئٹر پر جاری ایک بیان میں نئی تنظیم کے حوالے سے بتایاکہ عمران خان کی جانب سے تحریک انصاف کی نئی تنظیم کا اعلان کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر تحریک انصاف کے نئے سیکرٹری جنرل ہوں گے ، پرویز خٹک خیبر پختونخواہ، علی زیدی سندھ، قاسم سوری بلوچستان اور شفقت محمود پنجاب کے صدر ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ خسرو بختیار جنوبی پنجاب کے صدر ہوں گے۔
فواد چوہدری کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے عامر محمود کیانی کو پارٹی کا ایڈیشنل سیکرٹری جنرل نامزد کیا ہے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کی کارکردگی اور اپنے خاندانوں میں ٹکٹ بانٹنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے مرکز سے لیکر تحصیلوں تک تحریک انصاف کی تمام تنظیموں کو تحلیل کر دیا تھا۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ شام میں صیہونی سفارت خانہ کھولنے کے خواہاں:صہیونی میڈیا
?️ 26 جنوری 2026سچ خبریں:صہیونی میڈیا کے مطابق امریکہ کی سرپرستی میں شام اور اسرائیل
جنوری
نواز شریف کی کرپشن!
?️ 26 جنوری 2021وزیراعظم عمران خان اگر اپنے کسی سیاسی مخالف کو سب سے زیادہ
جنوری
مشہور ٹارچر "حجاج نکرة السلمان” گرفتار
?️ 3 اگست 2025سچ خبریں: عراق کے قومی سلامتی ادارے نے جمعہ کے روز اعلان
اگست
سعودی اتحاد اور یمن کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ کیوں نہیں ہو رہا ہے؟ کسی کی غلطی ہے؟
?️ 4 اکتوبر 2023سچ خبریں:یمنی قیدیوں کے امور کی نگراں کمیٹی کے سربراہ نے جارح
اکتوبر
غزہ میں اسرائیل کے جنگی جرائم پر ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ
?️ 4 اپریل 2024سچ خبریں: ہیومن رائٹس واچ نے ایک رپورٹ میں یہ کہتے ہوئے
اپریل
عالمی امن کیلئے پاکستان کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ انتونیو گوتریس
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے کہا
جولائی
ملک بھر میں شدید بارشیں،4بچوں سمیت 35افراد جاں بحق، 30سے زائد زخمی
?️ 14 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) ملک بھر میں شدید بارشوں کے باعث4 بچوں سمیت
جولائی
صیہونیوں کے ہاتھوں غزہ کے ہسپتال کو آگ لگائے جانے پر عرب پارلیمنٹ کا ردعمل
?️ 28 دسمبر 2024سچ خبریں:عرب پارلیمنٹ نے شمالی غزہ میں اسرائیل کی جانب سے ہسپتال
دسمبر