?️
راولپنڈی: (سچ خبریں) اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان سمیت دیگر قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والوں کی مانیٹرنگ کے لیے نیا ’وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم‘ نصب کردیا گیا۔
ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق نئے وائی فائی انٹیگریٹڈ سسٹم کے ساتھ بائیومیٹرک ویری فکیشن ڈیوائس بھی نصب کی گئی ہے، نئے سسٹم کی تنصیب کے بعد قومی شناختی کارڈ کے بغیر جیل میں داخلہ بند کر دیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق نیا سسٹم 3 مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کیا گیا، نئے سسٹم میں بار کوڈ اسکیننگ، وائی فائی ڈیوائسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ نیا نظام نادرا اور نحکمہ داخلہ کے سسٹم سے منسلک ہے، نئے سسٹم سے جیل میں آنے والوں کے قومی شناختی کارڈ کی اسکیننگ پر تمام تفصیلات ظاہر ہو جائیں گی۔
نئے نظام کے تحت آئی ڈی کارڈ اسکیننگ مکمل نہ ہونے پر کسی کو جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سابق وزیر اعظم اور بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والوں کو بھی اسی سیکیورٹی نظام سے گزارا جائے گا۔
نیا سسٹم 3 مرکزی دروازوں سمیت جیل ڈیوڑھی میں نصب کیا گیا، نئے سسٹم میں بار کوڈ اسکیننگ، وائی فائی ڈیوائسز اور جدید ٹیب شامل ہیں۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت تمام قیدیوں سے ملاقات پر 18 اکتوبر تک پابندی عائد کردی گئی تھی، تاہم سیاسی سمیت عام قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی میں مزید توسیع کردی گئی تھی۔
ذرائع نے بتایا تھا کہ جیل ملاقاتوں پر پابندی تاحکم ثانی رہے گی، ملاقاتوں پر پابندی میں توسیع حکومت پنجاب نے کی تھی۔


مشہور خبریں۔
یمن پر امریکی برطانوی اتحاد کا فضائی حملہ
?️ 13 جون 2024سچ خبریں: یمنی ذرائع نے مغربی یمن کے صوبہ ریمہ میں واقع الجبین
جون
ٹرمپ ایرانی قوم کا کیوں نہیں کچھ بگاڑ سکتا؟
?️ 4 جنوری 2026سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران میں داخلی احتجاجات سے متعلق حالیہ بیانات
ایرانی حملوں کے بعد مقبوضہ فلسطین کے خالی ہونے سے نتن یاہو پریشان
?️ 21 جون 2025ایران کی جانب سے صہیونیستی ریاست کے خلاف میزائل حملوں کے بعد،
جون
اسرائیل کو گہرے اندرونی تنازعات کا سامنا: نیویارک ٹائمز
?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:نیتن یاہو کی کابینہ اور اسرائیلیوں کے سڑکوں پر آنے کے
مارچ
اسرائیلی وزیرِ جنگ کا اردوغان پر توہین آمیز حملہ
?️ 11 نومبر 2025اسرائیلی وزیرِ جنگ کا اردوغان پر توہین آمیز حملہ ترکی کی عدالت
نومبر
نیتن یاہو کی غیر ذمہ داری پر اسرائیلی طبی برادری کا غصہ
?️ 16 اکتوبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر نے آج اعلان کیا کہ
اکتوبر
امریکہ اب اسرائیل کو کیا دینے والا ہے؟
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی پارلیمنٹ کی خارجہ کمیٹی کے سربراہ نے اسرائیلی حکومت
اکتوبر
اسرائیلی فوج جنوب لبنان سے فرار
?️ 15 نومبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے جمعرات کو اعلان کیا کہ اس
نومبر