?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین سالہ کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ( آئی پور )نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب سے 51فیصد شہریوں نےعثمان بزدار کے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔
خیبرپختونخوا میں محمود خان کی کارکردگی سے صوبےکے 48فیصد، جب کہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن نظر آئے ۔ سندھ کے چیف منسٹر سید مراد علی شاہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سے اپنی کارکردگی سے38فیصد شہریو ں کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے ۔
صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے سامنے آئی اور صوبائی محکموں کی سب سےزیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہا ۔ صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن نظرآئے جب کہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب سے 86فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔
سروے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا ۔سروے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سےسب سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نےصوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہاجب کہ 45فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔
خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی کارکردگی سے 48فیصد مطمئن تو 44فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔ جبکہ بلوچستان کے چیف منسٹر میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 38فیصد افراد نے مطمئن تو 57فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔
سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتریا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیاگیا ۔ حکومتی محکموں کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہاجبکہ مزید خراب ہونے کا 29فیصد نے بتایا ۔ جس کےبعد پنجاب سے 61فیصدنے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترتو38فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔ بلوچستان سے 54فیصدنے بہتر تو 42فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر تو 48فیصد نے پہلے سے مزید خراب ہونے کاکہا۔
صوبوں میں صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72فیصد افراد نظرآئے ۔ البتہ 26فیصد نےغیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جس کےبعد خیبرپختونخوا سے 67فیصدنے صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن تو 31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔
بلوچستان سے 56فیصدنے کارکردگی سےمطمئن تو 42فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 53فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو 46فیصد نے غیر مطمئن ہونے کاکہا۔تعلیمی سہولیات سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ پنجاب سے 86فیصد نظر آئی ۔ البتہ صوبے سے 12 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں 80فیصدنے صوبے میں تعلیمی سہولیات سے مطمئن تو 19فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل اپنی قبر خود کھود رہا ہے: صیہونی تجزیہ کار
?️ 9 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی تجزیہ نگار نے کہا کہ صیہونی حکومت اور اس کے
مارچ
اسرائیلی فوج: غزہ میں جنگی اہداف کا حصول ناممکن
?️ 7 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے اطلاع دی ہے کہ حکومت
جولائی
اسنیپ بیک کے بعد امریکی وزیر خارجہ کا دعویٰ
?️ 28 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف اپنے
ستمبر
کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی ضابطہ اخلاق فوری نافذ کرنے کا فیصلہ، آہنی دروازے لگانے کی تجویز
?️ 13 نومبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) سیکیورٹی اداروں نے کراچی ایئرپورٹ پر نیا حفاظتی
نومبر
شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر فوادچوہدری کا ردعمل
?️ 29 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے شہباز
ستمبر
اسرائیل غزہ میں اپنی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کرے: چین
?️ 9 ستمبر 2025چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لِن جیان نے وزارت کے اجلاس میں
ستمبر
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا سلسلہ جاری، انڈیکس میں 600 سے زیادہ پوائنٹس کا اضافہ
?️ 23 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی زبردست تیزی دیکھی
نومبر
مزاحمتی تحریک کی ایک بار پھر صیہونیوں کو چوٹ
?️ 16 جولائی 2023سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت المقدس کے جنوب
جولائی