عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

عثمان بزدار نے دیگر وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے تین سالہ  کارکردگی میں دیگر صوبوں کے وزرائے اعلیٰ کو پیچھے چھوڑ دیا۔انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ ( آئی پور )نے پاکستانی عوام کی آراء پر مبنی نیا سروے جاری کیا ہے جس کے مطابق پنجاب سے 51فیصد شہریوں نےعثمان بزدار کے صوبے پنجاب میں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ہے ۔

خیبرپختونخوا میں محمود خان کی کارکردگی سے صوبےکے 48فیصد، جب کہ بلوچستان میں میر عبدالقدوس بزنجو کی ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن نظر آئے ۔ سندھ کے چیف منسٹر سید مراد علی شاہ صوبے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سے اپنی کارکردگی سے38فیصد شہریو ں کو مطمئن کرنے میں کامیاب ہوئے ۔

صوبوں میں حکومتی محکموں کی کارکردگی پر بھی عوام کی رائے سامنے آئی اور صوبائی محکموں کی سب سےزیادہ بہتر کارکردگی ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہا ۔ صحت عامہ کے شعبے میں پنجاب سے سب سے زیادہ یعنی 72فیصد افراد مطمئن نظرآئے جب کہ تعلیم کے شعبے سے بھی پنجاب سے 86فیصد افراد نے کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکیا ۔

سروے میں ملک بھر سے 3 ہزار 7 سو سے زائد افراد نے حصہ لیا اور یہ سروے 22 دسمبر 2021سے 9 جنوری 2022 کے درمیان کیاگیا ۔سروے میں ترقیاتی کام کروانے کےحوالے سےسب سے زیادہ یعنی 51فیصد افراد نےصوبہ پنجاب کے وزیر اعلی عثمان بزدار کی کارکردگی سے مطمئن ہونے کا کہاجب کہ 45فیصد نے کارکردگی سے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اعلی محمود خان کی کارکردگی سے 48فیصد مطمئن تو 44فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔ جبکہ بلوچستان کے چیف منسٹر میر عبدالقدوس بزنجو کی کارکردگی سے 43فیصد افراد مطمئن تو 53فیصد غیر مطمئن نظر آئے۔صوبہ سندھ کے وزیر اعلی مراد علی شاہ کی کارکردگی سے 38فیصد افراد نے مطمئن تو 57فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

سروے میں صوبوں میں مختلف خدمات کے بہتریا خراب ہونے کا بھی عوام سے سوال کیاگیا ۔ حکومتی محکموں کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہونے کا خیبرپختونخوا سے 69فیصد افراد نے کہاجبکہ مزید خراب ہونے کا 29فیصد نے بتایا ۔ جس کےبعد پنجاب سے 61فیصدنے صوبائی محکموں کی کارکردگی پہلے سے بہترتو38فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔ بلوچستان سے 54فیصدنے بہتر تو 42فیصد نے مزید خراب ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 50فیصد نے صوبے میں حکومتی محکموں کی کارکردگی بہتر تو 48فیصد نے پہلے سے مزید خراب ہونے کاکہا۔

صوبوں میں صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے سب سے زیادہ مطمئن پنجاب سے 72فیصد افراد نظرآئے ۔ البتہ 26فیصد نےغیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جس کےبعد خیبرپختونخوا سے 67فیصدنے صوبے کے صحت عامہ کے شعبے کی کارکردگی سے مطمئن تو 31فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا بتایا۔

بلوچستان سے 56فیصدنے کارکردگی سےمطمئن تو 42فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا ۔ جبکہ سندھ سے 53فیصد نے صوبے میں صحت عامہ کے شعبے میں کی کارکردگی سے مطمئن تو 46فیصد نے غیر مطمئن ہونے کاکہا۔تعلیمی سہولیات سے مطمئن افراد کی شرح سب سے زیادہ پنجاب سے 86فیصد نظر آئی ۔ البتہ صوبے سے 12 فیصد نے غیرمطمئن ہونے کا کہا۔ جس کے بعد خیبرپختونخوا میں 80فیصدنے صوبے میں تعلیمی سہولیات سے مطمئن تو 19فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا۔

مشہور خبریں۔

مسترد ووٹوں پر نیا تنازع کھڑا ہو گیا

?️ 13 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کے دوران 7

کورونا :پاکستان میں کوروناکیسز کی شرح کم ہونے لگی

?️ 17 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کیسز کی شرح کم ہونے

دنیا ہماری مدد کی درخواست پر توجہ نہیں دیتی: کمال عدوان ہسپتال کے ڈائریکٹر

?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: صہیونی شمالی غزہ میں مریضوں اور طبی عملے کے خلاف

ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

گورنر سندھ نے سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا

?️ 23 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سانحہ گل پلازہ کی

مصر کا تل ابیب پر رفح بارڈر دونوں جانب سے کھولنے کے لیے دباؤ

?️ 12 دسمبر 2025 مصر کا تل ابیب پر رفح بارڈر دونوں جانب سے کھولنے

شامی فوج پر داعش کا حملہ

?️ 11 اگست 2023سچ خبریں: شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ مشرقی شام میں

یوکرین تنازع ایک طویل بحران رہے گا: ماسکو

?️ 21 جون 2022سچ خبریں:    کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے پیر کو امریکی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے