?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سندھ ہائیکورٹ میں 6 ایڈیشنل ججز کا تقرر کر دیاجبکہ پشاور ہائیکورٹ کے سینئرجج جسٹس اشتیاق ابراہیم کو قائم مقام چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تعینات،وزارت قانون کی جانب سے نوٹیفیکشن جاری کردیا گیا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 196 کے تحت جسٹس اشتیاق ابراہیم کی بطور قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ تعیناتی کی منظوری دی۔
سندھ ہائیکورٹ میں نئے تعینات ججز میں جسٹس ثناء اکرم منہاس، جسٹس امجد علی بوھئیو، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس خادم حسین سومرو شامل ہیں، اس کے علاوہ جسٹس محمد عبدالرحمان اور جسٹس ارباب علی ہاکرو کی بھی تعیناتی کی گئی ہے۔وزارت قانون نے سندھ ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کے تقرر کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کو پارلیمانی کمیٹی کی منظوری کے بعد پشاور ہائیکورٹ کا مستقل چیف جسٹس تعینات کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے نام ایک خط میں شکوہ کیا تھا سپریم کورٹ میں 4 ججز کی آسامیاں خالی تھیں لیکن آپ نے پختونخوا کو نظر انداز کرکے سپریم کورٹ میں صرف ایک جج کا تقرر کیا اور وہ بھی اپنے صوبے سے، بطور ممبر جوڈیشل کمیشن آف پاکستان اور سپریم جوڈیشل کونسل مجھے امید تھی کی بطور سپریم کورٹ جج میرے نام پر غور کیا جائیگا لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔
عدلیہ میں اپنی خدمات سرانجام دینے کے بعد چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس محمد ابراہیم خان 14 اپریل کو اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں جبکہ حال ہی میں انہوں نے اپنی مدت ملازمت کے دوران سپریم کورٹ کے لیے اپنا نام زیر غور نہ آنے پر نہایت سلیقے سے شکوہ کا اظہار کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
جو بائیڈن اور افغان رہنماؤں کے مابین ملاقاتیں، ضیاع وقت یا مشکلات کا حل؟
?️ 27 جون 2021(سچ خبریں) افغانستان کے صدر اشرف غنی اور اعلی قومی مفاہمتی کونسل
جون
صیہونیوں کی لبنان جنگ بندی کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش
?️ 19 دسمبر 2024سچ خبریں:لبنانی ذرائع کے مطابق، اسرائیلی فوج نے لبنان کے مختلف علاقوں
دسمبر
یمن کے خلاف امریکہ کے خطرناک ہتھیار
?️ 9 جنوری 2023سچ خبریں: سعودی عرب کی قیادت میں جارح اتحادی ممالک نے
جنوری
امریکہ کی شکاگو سٹی کا خونی ہفتہ؛17 افراد ہلاک، 99 زخمی
?️ 7 جولائی 2021سچ خبریں:شکاگو سن ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ریاست ہائے متحدہ امریکہ
جولائی
شام اور فلسطین کو صیہونی قبضے اور جارحیت کا سامنا ہے:شامی وزیر خارجہ
?️ 10 جنوری 2022سچ خبریں:شام کے وزیر خارجہ نے فلسطینی تحریک فتح کے وفد سے
جنوری
اردن کا سعودی عرب پر سازش اور اقتصادی ناکہ بندی کا الزام
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:برسوں سے اردن کو مختلف سطحوں پر خاص طور پر اقتصادی
جنوری
پیوٹن کا یوکرینی صدر کو امان نامہ؛صیہونیوں کا دعوی
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی سابق وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ یوکرین میں روسی فوجی
فروری
ٹرمپ کا امریکہ کی خطرناک ترین رسوائی کے بارے میں تحقیقات کا حکم
?️ 6 جون 2025سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر
جون