?️
کراچی (سچ خبریں) سوئی سدرن پائپ لائن کمپنی نے کہا ہے کہ شیرشاہ دھماکے کو سوئی سدرن پائپ لائن سے نہیں جوڑا جاسکتا، ٹیکینکل سٹاف کے مطابق دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی گیس لائن نہیں، جائے وقوعہ پرگیس لیکج کے کوئی آثار نہیں ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹیکینکل سٹاف کے مطابق شیرشاہ نالے میں دھماکے کی جگہ کے قریب کوئی گیس لائن نہیں، جائے وقوعہ پرگیس لیکج کے آثار نہیں ہیں، علاقے کی گیس سپلائی نارمل ہے، دھماکے کو سوئی سدرن پائپ لائن سے نہیں جوڑا جاسکتا۔
یاد رہے کراچی کے علاقے شیر شاہ کے پراچا چوک پر ایک عمارت میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 12 سے زائد زخمی ہوگئے۔ دھماکا ایک نجی بینک میں ہوا جس کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ عمارت کے پلرز اکھڑ گئے، زوردار دھماکے سے قریبی واقع پیٹرول پمپ کے علاوہ متعدد گاڑیوں اور موٹر سائیکوں کو بھی نقصان پہنچا۔
دوسری جانب کراچی شیرشاہ دھماکے کی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے ابتدائی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے تحت شیرشاہ میں نالے پر قائم بینک عمارت میں دھماکا ہوا، سیوریج لائن میں گیس کے اخراج کے باعث دھماکا ہوا، دھماکے سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا۔
دھماکے میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔علاقے کے اسٹیشن ہاؤس افسر (ایس ایچ او) ظفرعلی شاہ نے بتایا کہ بینک کی عمارت نالے پر تعمیر تھی جنہیں کچھ عرصے قبل نوٹس دیا گیا تھا کہ نالے کی صفائی کے لیے بینک کو خالی کردیں۔دھماکے کے فوری بعد علاقہ مکین اور ریسکیو ٹیمز جائے وقوع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق دھماکے کی وجہ کا تعین کیا جارہا ہے اور رینجرز کے جوانوں نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیراؤ کرلیا۔ گورنر سندھ عمران اسمعیل اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جیونیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے اس خبر کی تصدیق کی ہے کہ کراچی شیر شاہ دھماکے میں پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عالمگیر خان کے والد بھی جاں بحق ہوگئے ہیں، عالمگیرخان کے والد کراچی کی کاروباری شخصیت ہیں، وہ ہیوی ڈیوٹی مشینری کا کاروبار کرتے تھے، جب دھماکا ہوا اس وقت وہ کسی ٹرانزیکشن کے سلسلے میں بینک میں موجود تھے۔


مشہور خبریں۔
این سی او سی نے طارق بشیر چیمہ کے خلاف قانونی انکوائری کے خلاف فیصلہ کریں گے
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او
مارچ
بن زائد کی نیتن یاہو کو عجیب پیشکش
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:برسلز میں یوروپی انسٹی ٹیوٹ آف یورپی لاء اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنس
مئی
لبنانی عوام کے بارے یورپی یونین کا عوام فریبانہ بیان
?️ 1 اکتوبر 2024سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے امریکی قیادت
اکتوبر
7 اکتوبر سے صہیونی فوج پر ہونے والے سائبر حملے
?️ 13 جولائی 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے ذرائع ابلاغ نے اعلان کیا ہے کہ 7
جولائی
پاکستان میں وی پی این کے استعمال میں 6 ہزار فیصد اضافہ
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) کی
مارچ
تل ابیب میں جولانی کے ساتھ مذاکرات مین کیا ہوا ؟
?️ 10 مئی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبارات ہاآرتص کے مطابق، اسرائیلی حکام اور شام کے
مئی
نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی نئی لہر شروع
?️ 12 اگست 2025نیتن یاہو کے خلاف مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کی نئی لہر شروع
اگست
امریکہ میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ
?️ 27 اگست 2025امریکا میں سیاسی کشیدگی سے داخلی بحران کا خدشہ سی این این
اگست