?️
ٹرمپ، یوکرین اور اسرائیل کے بجائے امریکہ پر توجہ دیں:امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن
امریکی کانگریس کی ریپبلکن رکن مارجوری ٹیلر گرین نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ یوکرین اور اسرائیل کے معاملات کے بجائے امریکہ کے اندرونی مسائل پر توجہ دیں۔
گرین نے یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ ٹرمپ کی طے شدہ ملاقاتوں پر اعتراض کیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے حال ہی میں فلوریڈا کے علاقے پام بیچ میں یوکرینی صدر زیلنسکی سے جنگ کے خاتمے اور امن کے ممکنہ فریم ورک پر بات چیت کی، جبکہ پیر کے روز ان کی اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو سے ملاقات متوقع ہے۔
نیوزویک کے مطابق، مارجوری ٹیلر گرین کبھی ٹرمپ کی قریبی اتحادی سمجھی جاتی تھیں، تاہم جیفری ایپسٹین کے معاملات اور امریکی خارجہ پالیسی سمیت کئی موضوعات پر اختلافات کے بعد انہوں نے ٹرمپ سے فاصلہ اختیار کر لیا۔ ٹرمپ نے بھی انہیں غدار قرار دیا ہے۔
گرین مسلسل یوکرین اور اسرائیل کو دی جانے والی امریکی فوجی امداد کی مخالفت کرتی رہی ہیں۔ انہوں نے اس سال کے آغاز میں یوکرین کے ساتھ معدنی وسائل کے بدلے جنگی امداد کے معاہدے پر بھی سخت تنقید کی اور زیلنسکی کو آمر کہا۔ اس کے علاوہ، وہ ایوانِ نمائندگان کی پہلی ریپبلکن رکن ہیں جنہوں نے غزہ میں انسانی بحران کو نسل کشی قرار دیا۔
گزشتہ ماہ گرین نے اعلان کیا تھا کہ وہ کانگریس سے کنارہ کشی اختیار کریں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے ساتھ اختلافات کے بعد وہ تشدد زدہ شریکِ حیات کا کردار ادا نہیں کرنا چاہتیں اور اپنی عزتِ نفس کو مقدم رکھتی ہیں۔
ان کی کانگریس میں آخری حاضری 5 جنوری 2026 کو ہوگی، جس کے بعد جارجیا میں ان کے حلقے کے لیے ضمنی انتخاب کرایا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کے بعد دفترخارجہ کی تفصیلات
?️ 27 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت پیٹرولم نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر
دسمبر
امریکہ اور اسرائیل سیاسی فریب سے اپنے مقاصد حاصل نہیں کر پائیں گے: ہنیہ
?️ 29 فروری 2024سچ خبریں:حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے آج ایک
فروری
غزہ کے اسپتالوں میں طبی خدمات بند ہونے کا خطرہ
?️ 22 اکتوبر 2023سچ خبریں:غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان نے خبردار کیا کہ غزہ
اکتوبر
عظمی بخاری کا پنجاب کی ڈیفامیشن کورٹ میں پہلا کیس دائر کرنے کا اعلان
?️ 8 جنوری 2026لاہور (سچ خبریں) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے اعلان کیا ہے
جنوری
الدیمیر ہیومن رائٹس سینٹر کے ڈائریکٹر: غزہ کی پٹی کے فیلڈ ہسپتالوں کے سربراہ عسقلان جیل میں ہیں
?️ 23 جولائی 2025سچ خبریں: فلسطینی الدمیر ہیومن رائٹس سنٹر کے ڈائریکٹر علاء السکافی نے
جولائی
مغربی کنارے میں فائرنگ سے ایک اسرائیلی فوجی ہلاک
?️ 24 جولائی 2026سچ خبریں: صہیونی ریاست کی ایمرجنسی سروس نے اعلان کیا ہے کہ مغربی
جولائی
رائٹرز: بھارت پاکستان میں پانی کی آمد کو کم کرنا چاہتا ہے
?️ 16 مئی 2025سچ خبریں: رائٹرز نے ایک خصوصی رپورٹ میں لکھا ہے کہ کشمیر
مئی
عراق کی ایک وفاقی عدالت نے صدارت کے لیے ہوشیار زیباری کو کیا مسترد
?️ 14 فروری 2022سچ خبریں: عراق کی ایک وفاقی عدالت نے اتوار کے روز صدارت
فروری