روس سے تیل خریدنے کے معاملے پر بلاول بھٹو کے بیان کے بعد دفترخارجہ کی تفصیلات

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) وزارت پیٹرولم  نے روس سے تیل اور گیس خریدنے کے حوالے سے دفتر خارجہ کے ساتھ تفصیلات شیئر کر دیں،وزارت پیٹرولیم  نے وزیر خارجہ بلاول بھٹو کے بیان کے بعد تفصیلات سے آگاہ کیا۔ میڈیا رپورٹس میں ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں 3 ریفائنریز روسی خام تیل کو صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

پی آر ایل روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 50 فیصد صلاحیت رکھتی ہے جبکہ پارکو کے پاس روسی خام تیل کو صاف کرنے کی 30 فیصد صلاحیت ہے۔بائیکو کے پاس روسی خام تیل کو ریفائن کرنے کی 80 فیصد صلاحیت ہے۔ یاد رہے کہ بلاول بھٹو نے امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہمیں انتہائی مشکل معاشی صورتحال، افراط زر، ایندھن کی قیمتوں کا سامنا ہے۔

تاہم کسی رعایتی توانائی کا تعاقب نہیں کر رہے ہیں اور نہ ہی حاصل کر رہے ہیں، توانائی کےعدم تحفظ کے پیش نظر ہم مختلف راستے تلاش کر رہے ہیں، روس سے جو بھی توانائی ملتی ہے اسے ترقی دینے میں کافی وقت لگے گا۔ جبکہ اس بیان کے ردِعمل میں وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا تھا بلاول بھٹو نے ٹھیک بات کی،اس وقت واقعی ہم روس سے کوئی تیل نہیں لے رہے،ہمارا فرض ہے ہم وزارت خارجہ کو اعتماد میں لیں۔

ہم تیل کی خریداری سے متعلق ابہام دورکریں گے اور اس معاملے پر کنفیوژن دور کرنے کیلئے تمام تفصیلات وزارت خارجہ کو فراہم کر دیں گے۔ مصدق ملک نے کہا کہ روس سے سستا تیل خریدنے کا معاملہ آگے بڑھ رہا ہے،روس سے ہمیں خام تیل اسی قیمت پر ملے گا جو دنیا کو دیا جا رہا ہے۔ روس سے خام تیل ہمیں ملے گا اور ڈسکاؤنٹ میں ملے گا۔امید ہے کہ روس ہمیں ڈیزل اور پیٹرول بھی دے گا،ڈیزل اور پیٹرول رعایتی قیمت پر دے گا۔روس ہمیں اتنی ہی رعایت دے گا جتنی دوسرے ممالک کو دیتا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ روس کے پاس 8 قسم کے خام تیل ہیں جن میں دو پاکستان میں ریفائن ہو سکتے ہیں،روس کی ٹیم جنوری میں پاکستان آ رہی ہے۔

مشہور خبریں۔

آئرلینڈ کے لوگوں کے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

?️ 13 دسمبر 2023سچ خبریں:آئرلینڈ کے لوگوں نے فلسطین کی حامیت میں غزہ کے لوگوں

چین کی امریکہ سے مذاکرات کے لیے شرایط 

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: چین نے امریکہ کے پیش کردہ 145 فیصد تعرفاتی محصولات

پی ٹی آئی نے وزیر اعلی سندھ کے خلاف بڑا قدم اٹھانے کا فیصلہ کیا

?️ 28 جون 2021کراچی (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حلیم

جنگ بندی سےاسرائیلی اتحاد یقینی نہیں 

?️ 22 جنوری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے وجود کے 75 سالوں میں بحران اور جنگ

صیہونی حکومت کے بارے میں انقرہ کا تازہ ترین موقف

?️ 19 ستمبر 2025سچ خبریں: ترک وزیر خارجہ نے علاقے بالخصوص فلسطین اور شام میں

بانی پی ٹی آئی کو جیل میں تمام قانونی سہولیات دی جارہی ہیں۔ اعظم نذیر تارڑ

?️ 16 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) سینیٹ کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر شیری رحمان کی

وائٹ ہاؤس میں تنازع شدت اختیار کر گیا، میلینیا ٹرمپ نے مشرقی ونگ کی مسماری پر تشویش کا اظہار کیا

?️ 29 اکتوبر 2025وائٹ ہاؤس میں تنازع شدت اختیار کر گیا، میلینیا ٹرمپ نے مشرقی

انسداد دہشتگردی عدالت: عمران خان 7 مقدمات میں عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

?️ 2 دسمبر 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بانی پی ٹی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے