?️
لاہور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی امداد میں افواج پاکستان نے اہم کردار ادا کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا خود جا کر معائنہ کیا۔سیلاب سے 8 تحصیلوں میں 55 ہزار سے زائد گھر تباہ ہوئے۔سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لوگوں کا اثاثہ لائیوا سٹاک تباہ ہوا۔
چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا کہ کچے گھروں کیلئے 2 لاکھ اور پکے گھروں کیلئے 4 لاکھ امداد دی جائے گی۔ایگریکلچر سیکٹر میں بھی کافی تباہی آئی ہے۔ پنجاب کے سیلاب متاثرین کا پورا ڈیٹا موجود ہے۔جو کچھ ہمارے بس میں ہے سیلاب متاثرین کیلئے کریں گے، وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے تمام اداروں نے تعاون کیا۔ افواج پاکستان، ائیرفورس، نیوی سب نے ہمارا ساتھ دیا۔
عمران خان نے سیلاب متاثرین کیلئے فنڈز اکٹھے کیے۔ ٹیلی تھون میں عمران خان نے جو فنڈز جمع کیے وہ مثالی ہیں۔سندھ نے ابھی تک سروے ہی شروع نہیں کیا۔عمران خان نے سندھ کے لیے ایک ارب روپے کا چیک تیار کیا ہوا ہے۔پہلے سروے کیا جائے گا پھر چیک دیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ کو معلوم ہے کتنے دن اقتدار میں بیٹھیں گے،تبدیلیاں بھی تو آئے روز ہو رہی ہیں۔
شہباز شریف کی طرح ہم نے ڈھول نہیں پیٹا،شہباز شریف کو پروٹوکول کا شوق ہے،شہبازشریف برکت والے ہیں، جس سے ہاتھ ملاتے ہیں وہ چلا جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ خواہش ہے عمران خان کےلگائے کے درخت کے سائے میں رہیں۔3 ماہ میں آپ کو نظر آئے گا کتنا کام ہوا ہے۔ہماری خواہش ہوتی ہے جو بھی کام ہو اس سے غریب کا فائدہ ہو۔اللہ کو پتہ ہے ہم کتنی دیر بیٹھے ہیں،تبدیلیاں بھی منٹوں سیکنڈ میں ہو رہی ہیں۔شہباز شریف نے صرف فوٹو کھینچوائی،اسے پروٹوکول کا شوق ہے۔فوٹو شوٹ کا کیا فائدہ جب کام ہی نہیں کرنا،صوبے کو اچھا آفیسر بھی نہیں دینا۔اب بی اے تک کتابیں فری کر دی ہیں۔عمران خان کی کاوشیں، مدد شامل نہ ہوتی تو یہ سب ممکن نہ ہوتا۔


مشہور خبریں۔
ایم کیو ایم پاکستان کا ’غیرشفاف‘ مردم شماری کے خلاف احتجاج کا اعلان
?️ 21 اپریل 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ایم کیو ایم پاکستان نے اصرار کیا ہے
اپریل
صبر کی بھی ایک حد ہوتی ہے:انصاراللہ
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: انصاراللہ تحریک اور یمنی انقلاب کے سربراہ نے اپنے ایک
اگست
ڈالر کی نمایاں آمد کے باوجود روپے کی قدر میں مسلسل کمی
?️ 18 جولائی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ
جولائی
غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے
دسمبر
ٹک ٹاک پر تصاویر سرچ کرنے کا فیچر پیش
?️ 20 جون 2024سچ خبریں: شارٹ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم ٹک ٹاک کی جانب سے
جون
بائیڈن کے دورے کے دوران سعودی صیہونی دوستی کے لیے اقدامات کے اعلان کا امکان
?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:بائیڈن کی سعودی عرب کے رہنماؤں کے ساتھ ملاقات کے بعد
جولائی
سعودی عرب کب تک امریکہ سے دور رہے گا؟
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں:2019 سے سعودی عرب کے امریکہ سے ہٹنے اور ساتھ ہی
جولائی
حماس کی طرف سے بچوں کے سر قلم کرنے کی جھوٹی خبریں
?️ 14 اکتوبر 2023سچ خبریں:سی این این کے رپورٹر نے معذرت کرتے ہوئے لکھا کہ
اکتوبر