?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا ہے کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، سیکیورٹی، ایس پی یو، آر آر ایف، اے آئی جیز، آپریشنز، فنانس، لاجسٹکس اور ایڈمن نے شرکت کی جبکہ کراچی کے زونل ڈی آئی جیز، شہید بے نظیرآباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص رینج نے متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد انتخابی مہم ختم ہو جائے گی اور کل سے پولیس کی نفری کی تعیناتی اور انتخابی سامان کی ترسیل کا مرحلہ شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سیکیورٹی انتظامات قابل اطمینان رہے ہیں اور اب تمام افسران اپنے ماتحت عملے اور انتخابی سامان کی ترسیل کو بہتر انداز میں یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نے بھی سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ عام انتخابات سے دو دن قبل شرپسندی اور دہشت گردی کے عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران انتخابی عملے، سامان، رائے دہندگان اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات نفری اور ہیڈکوارٹرز کے درمیان بلا تعطل روابط بھی یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران اور جوان سندھ پولیس کا فخر ہیں اور پولیس انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔


مشہور خبریں۔
غزہ کے ایندھن کے ذخائر ختم ہونے کی خطرناک گھنٹی
?️ 29 اپریل 2025سچ خبریں: صیہونی ریژیم کے شدید محاصرے کے درمیان، غزہ کے سول ڈیفنس
اپریل
غزہ کی پٹی میں فلسطینی شہریوں کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت
?️ 30 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونیوں نے ایک وحشیانہ جرم میں کھلے میدان میں 137
دسمبر
پاکستان میں پیٹ کی بیماریاں عروج پر، سینکڑوں مزید ماہرین امراض پیٹ و جگر درکار
?️ 10 مئی 2024کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اس وقت پیٹ کے امراض کی وباؤں کی
مئی
مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کے تناسب میں تبدیلی کا مودی حکومت کا منصوبہ بے نقاب
?️ 31 اکتوبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر
اکتوبر
ندا یاسر کا پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر شکوہ
?️ 6 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) معروف مارننگ شو ہوسٹ ندا یاسر نے پرانی ویڈیو
ستمبر
اسلامی ممالک اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف حکمت عملی بنائیں :چوہدری سرور
?️ 16 مئی 2021لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ
مئی
کشمیری ہر قیمت پر حق خودارادیت حاصل کریں گے، کل جماعتی حریت کانفرنس
?️ 25 مارچ 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارت
مارچ
لداخ کے شعبہ سیاحت میں بیرونی مداخلت کو روکنے کا مطالبہ
?️ 12 اپریل 2025لہہ: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے
اپریل