🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی جی سندھ رفعت مختار راجا نے کہا ہے کہ شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی کراچی، ڈی آئی جیز ہیڈکوارٹرز، سی ٹی ڈی، اسپیشل برانچ، سیکیورٹی، ایس پی یو، آر آر ایف، اے آئی جیز، آپریشنز، فنانس، لاجسٹکس اور ایڈمن نے شرکت کی جبکہ کراچی کے زونل ڈی آئی جیز، شہید بے نظیرآباد، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ اور میرپور خاص رینج نے متعلقہ ضلعی ایس ایس پیز کے ہمراہ بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ آج رات 12بجے کے بعد انتخابی مہم ختم ہو جائے گی اور کل سے پولیس کی نفری کی تعیناتی اور انتخابی سامان کی ترسیل کا مرحلہ شروع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ اب تک سیکیورٹی انتظامات قابل اطمینان رہے ہیں اور اب تمام افسران اپنے ماتحت عملے اور انتخابی سامان کی ترسیل کو بہتر انداز میں یقینی بنائیں۔
اجلاس میں ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور اسپیشل برانچ نے بھی سیکیورٹی اور امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ عام انتخابات سے دو دن قبل شرپسندی اور دہشت گردی کے عوامل کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا اور شرپسند اور ملک دشمن عناصر پرامن انتخابی عمل اور انتظامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران انتخابی عملے، سامان، رائے دہندگان اور امیدواروں کی سیکیورٹی کو یقینی بنائیں اور پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات نفری اور ہیڈکوارٹرز کے درمیان بلا تعطل روابط بھی یقینی بنایا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ افسران اور جوان سندھ پولیس کا فخر ہیں اور پولیس انتخابات کی سیکیورٹی کے لیے فرنٹ لائن پر ہے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصی چلو
🗓️ 12 مئی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس اور جہاد اسلامی نے فلسطینیوں سے
مئی
ایجنسیوں کی رپورٹ ہے عمران خان کو خطرہ ہے، کل کا اجتماع ملتوی کیا جائے، رانا ثنااللہ
🗓️ 25 نومبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے پی
نومبر
وزیر اعظم نے قومی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا
🗓️ 25 اکتوبر 2021جدہ (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطوں
اکتوبر
بنگلہ دیشی پاسپورٹ میں تبدیلی کا معاملہ، وزارت خارج نے تنازع کے بعد وضاحت پیش کردی
🗓️ 24 مئی 2021ڈھاکا (سچ خبریں) حال ہی میں بنگلہ دیش نے اپنے پاسپورٹ میں
مئی
’عدالت ملزم کا انتظار نہیں کرسکتی‘، علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری کی تعمیلی رپورٹ طلب
🗓️ 15 نومبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے شراب
نومبر
سردیوں سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یوکرین کو ترجیح ہے: جرمن وزیر خارجہ
🗓️ 1 ستمبر 2022سچ خبریں: جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیرباک نے ایک کانفرنس میں کہا
ستمبر
امریکہ میں 6 سالہ افغان بچے کی درد ناک موت
🗓️ 24 جون 2023سچ خبریں:سی بی سی نیوز نے امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ
جون
دو ایرانیوں کے خلاف امریکہ اور عرب ممالک کی مشترکہ پابندیاں
🗓️ 6 جون 2022سچ خبریں: سعودی عرب نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ
جون