حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت اورکالعدم تنظیم کے درمیان معاہدے کی تفصیلات سامنے آگئیں

?️

اسلام آباد(سچ خبریں) حکومت اور کالعدم تنظیم ( تحریک لبیک پاکستان) کے درمیان معاہدے کے اہم نکات سامنے آگئے ہیں،معاہدے کے تحت کالعدم تنظیم آئندہ کسی لانگ مارچ یا دھرنے سے گریز کرےگی اور آئندہ بطور سیاسی جماعت سیاسی دھارے میں شریک ہوگی دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ذرائع نے بتایا ہےکہ معاہدے کے تحت حکومت کالعدم تنظیم کے گرفتار کارکنوں کو رہا کر دے گی تاہم دہشت گردی سمیت سنگین مقدمات کا سامنا کرنے والےکارکنوں کو عدالت سے ریلیف لینا ہوگا، کالعدم تنظیم کے مارچ کے شرکا  آج رات تک دھرنا ختم کر دیں گے اور دھرنے کے شرکا کے خلاف حکومت کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کرے گی۔

ذرائع نے مزید بتایا ہےکہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مفتی منیب الرحمان نے بطور ضامن معاہدے کےلیے کردار ادا کیا جب کہ حکومت کی جانب سے شاہ محمود قریشی، اسد قیصر اور علی محمد خان نے معاہدے پر دستخط کیے۔خیال رہےکہ اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کرنے والی کالعدم ٹی ایل پی کے کارکن تین روز سے وزیرآباد میں موجود ہیں۔

کالعدم تنظیم کے کارکنان کی جانب سے دیے جانے والے دھرنے کے سبب گوجرانوالا اور وزیرآباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں نظام زندگی مفلوج ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے،حکومت سے معاہدے کے بعد مظاہرین نے سامان باندھ لیا ہے اور واپس اپنے شہروں کی جانب روانگی کی تیاری کررہے ہیں۔

مشہور خبریں۔

یحییٰ السنوار نے صہیونی افسر سے کیا وعدہ تھا؟

?️ 17 دسمبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی سروس کے افسروں میں سے جان

مغربی سفارتکاروں کے سعودی عرب کے دورے اور لبنان کی صورتحال

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:ایک لبنانی اخبار نے سعودی عرب میں مغربی سفارتی عہدہ داروں

امریکہ ہندوستان کی محدود جوابی کارروائی پر معترض نہیں؛ وجہ ؟

?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: مائیکل کوگلمن، ولسن سنٹر میں جنوبی ایشیا کے پروگرام کے

امریکہ میں سیاسی زلزلہ

?️ 5 اکتوبر 2023سچ خبریں: بعض ماہرین نے امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر کی برطرفی

غزہ کی پٹی میں صیہونی بربریت کے بارے میں اردن کا موقف

?️ 23 فروری 2024سچ خبریں: اردن کے وزیر خارجہ نے صیہونی حکومت کے جرائم کی

اسرائیل، میڈیا کا دشمن؛ غزہ پر قبضے کے منصوبے کے درمیان صحافیوں کے قتل میں قابضین کے متعدد اہداف

?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ میں میڈیا کے پانچ دیگر ارکان کا قتل، جن

الجولانی کا روس سے بشار الاسد کو حوالے کرنے کا مطالبہ 

?️ 23 مارچ 2025 سچ خبریں:سعودی نیوز چینل العربیہ نے سفارتی ذرائع کے حوالے سے

بلوچستان: دالبندین میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے 6 دہشتگرد ہلاک

?️ 22 اکتوبر 2025کوئٹہ: (سچ خبریں) بلوچستان کے علاقے دالبندین میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے