سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا:ڈاکٹر رضا باقر

?️

(سچ خبریں)گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ  آر ڈی اے جیسے قومی مفاد کے اہم منصوبوں کا کامیاب اجرا، جس میں روشن ایکویٹی ایک جزو ہے اور راست پر بھی کمرشل بینکوں نے بہترین انداز میں کام کیا ہے جس کو اسٹیٹ بینک نے شروع کیا۔

 انہوں نے کہا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے ‘مشترکہ کے وائی سی (نو یور کسٹمر یا اپنے صارف کو جانیں) پروجیکٹ’ کے تحت رہائشی سرمایہ کار اپنے بینک کے پورٹل یا ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کیپٹل مارکیٹ میں اکاؤنٹس کھول سکتے ہیں جس سے ایکویٹی مارکیٹ کی وسیع تر رسائی کے لیے راہ ہموار ہوگی۔

ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان کیپٹل مارکیٹ کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ (آرڈی اے) ہولڈرز کے لیے روشن ایکویٹی انویسٹمنٹ اور منقسم ادائیگی کے لیے ’راست‘ کے کامیاب آپریشنز پر سینٹرل ڈیپازٹری کمپنی (سی ڈی سی) کے دورے کے دوران ڈاکٹر رضا باقر نے سی ڈی سی کے کردار کو سراہا۔

ڈاکٹر رضا باقر نے تسلیم کیا کہ سی ڈی سی نے روشن ایکویٹی کے آپریشنز میں فعال کردار ادا کیا، انہوں نے کہا کہ یہ صرف اس بات کا آغاز ہے کہ ہمارا نظریہ ملک کی کیپٹل مارکیٹ کی ترقی کے لیے ہے۔

سی ڈی سی کے سی ای او بدیع الدین اکبر نے کہا کہ مشترکہ کے وائی سی پروجیکٹ کے لیے سی ڈی سی مقامی سرمایہ کاروں کے لیے بینکنگ پورٹلز کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ کے ڈیجیٹل اکاؤنٹس کھولنے سے متعلق معلومات کے ذریعہ کے طور پر دوبارہ کام کرے گا۔

سی ڈی سی پہلے ہی پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس اور راست سے متعلق ہزاروں ٹرانزیکشنز پر کام کر رہا ہے۔

دریں اثنا بروکریج ہاؤسز نے کہا کہ مشترکہ کے وائی سی پروجیکٹ ایکویٹی مارکیٹ کی ترقی کے لیے مفید ہے۔

ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے سی ای او محمد سہیل نے کہا کہ اس سے بروکر اکاؤنٹ کھولنے کے لیے کافی وقت اور محنت کی بچت ہوگی اور سرمایہ کاروں کی تعداد بڑھانے میں مدد مل سکتی ہے۔

پاک-کویت انوسٹمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے سربراہ برائے تحقیق سمیع اللہ طارق نے کہا کہ میرے خیال میں یہ بہت مددگار ہے کیونکہ پاکستانی مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنا ایک بڑا مسئلہ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے وقت میں جب نئے سرمایہ کار، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کر رہے ہیں تو اس سے کمپنیوں کو ترقی دینے اور سرمایہ بڑھانے میں بھی مدد ملے گی۔

مشہور خبریں۔

کرم معاملے پر گرینڈ جرگہ حتمی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا

?️ 29 دسمبر 2024 کوہاٹ: (سچ خبریں) حکومتی اور جرگہ ممبران کے دعوؤں کے باوجود

لبنان میں امریکی سفارت خانے کے سیکورٹی الرٹ کے پیچھے کیا کہانی ہے؟

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان میں واقع امریکی سفارت خانے نے حالیہ میڈیا رپورٹس میں

یوکرین کے شہر لیسیچانسک پرروس کا قبضہ

?️ 3 جولائی 2022سچ خبریں:    روس کی نووستی خبر رساں ایجنسی نے ہفتہ کی

عراق کے خلاف امریکہ کی سازش

?️ 2 جون 2023سچ خبریں:ایک باخبر سیاسی ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ امریکہ عراق

امریکہ کی مزید صیہونی قبضے کی مخالفت

?️ 24 جنوری 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں امریکی سفیر تھامس نائیڈز نے کہا کہ امریکی

سپریم کورٹ کی عمران خان کے وکلا کو جاری ہدایت پر وکلا کا اظہار تعجب

?️ 30 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان بار کونسل (پی بی سی) نے چیئرمین پی

غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوبارہ نافذ ہونے کا امکان 

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:کچھ ذرائع نے حماس تحریک اور صیہونی ریاست کے درمیان

نیتن یاہو نے وزیر اعظم کے دفتر میں رکھی ہوئی اہم دستاویزات کو غائب کرادیا

?️ 19 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کے سابق وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے