سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے:چینی قونصل جنرل

?️

اسلام آباد (سچ خبریں) چینی قونصل جنرل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہمارا ہمسایہ ہے اور بطور ہمسایہ پاکستان ہم سے جتنا بھی فائدہ لینا چاہتا ہے ہم اسے دینے کو تیار ہیں۔

نج ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے مقامی ہوٹل میں انڈرسٹیڈنگ چین فورم کے زیر اہتمام نئے چینی قونصل جنرل کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں موجود شرکاء نے پاکستان چائنہ تعلقات سمیت باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز پیش کیں۔

شرکاء کی جانب سے پاکستان اور چائنہ کے مابین فری ٹریڈ اور فضائی سفر کی تعداد بڑھنے کی تجاویز دی گئیں۔چینی قونصل جنرل ژاؤ شیرین کا کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ دونوں ممالک کے مابین بہترین تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔پاکستان کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔

سی پیک کا منصوبہ پاکستان اور چین کے مابین دوستانہ تعلقات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

چائنہ کو پاکستان میں نئی ٹیکسٹائل، مشینری ، اور جوتا سازی سمیت نئی صنعتیں لگانی چاہئیے جس سے روزگار بڑھے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمسایہ ممالک اور چین کے مابین نومبر 2021 میں 125 بلین ڈالر کی تجارت ہوئی جب کہ ہاکستان کے ساتھ تجارت کا حجم اس سے کم تھا۔تاہم چین کو چاہئے کہ وہ پاکستان کے ساتھ تجارت کو مزید فروغ دے تاکہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات مزید درینہ ہوں۔

دوسری جانب پاکستان میں تعینات روسی قونصل جنرل آندرے فیڈروف کی جانب سے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں پاکستان کو سستی گیس اور تیل کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے روسی دورے کے دوران تیل کی تجارت پر بات چیت ہوئی تھی، روس پر لگنے والی پابندیاں پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو بھی متاثر کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئی پاکستانی حکومت سمجھدار ہے، ہم امید کرتے ہیں تجارتی معاملات اور تیل کی خریداری کے معاملے کو بہتر انداز میں ڈیل کریں گے۔

مشہور خبریں۔

ایک ہفتے کی بندش کے بعد چمن بارڈر سے پاک افغان تجارت دوبارہ شروع

?️ 22 نومبر 2022چمن: (سچ خبریں) پاکستان نے ایک ہفتے کی بندش کے بعد پیر

امریکہ نے داعش کے دہشت گردوں کو شام سے یوکرین بھیجا

?️ 20 مارچ 2022سچ خبریں:   شمال مشرقی شام کے صوبے حسکہ کے مقامی ذرائع نے

پاکستان نے کورونا وائرس پھیلاو کو روکنے کے لئے 12 ممالک کے مسافروں پر پابندی عائد کر دی

?️ 21 مارچ 2021راولپنڈی(سچ خبریں) پاکستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئی لہر کو دیکھتے

لبنان اور شام میں ٹرمپ کا ہر منصوبہ ناکام

?️ 27 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہاآرتص” کے سینئر تجزیہ کار تسفی بارئیل نے اپنے

حزب اللہ کو جال میں پھنسانے چلے تھے،خود پھنس گئے:صیہونی اخبار

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے خلاف حکمت عملی ناکام

ٹرمپ کا ایران کے خلاف جنگ کے اثرات سے بچنے کے لیے نیا منصوبہ

?️ 6 اکتوبر 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرتے

جیمز ویب اسپیس ٹیلی اسکوپ نے نظام شمسی سے باہر اپنا پہلا سیارہ دریافت کر لیا

?️ 26 جون 2025سچ خبریں: ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ جیمز ویب اسپیس ٹیلی

عراقی وزیر خارجہ کا علاقائی استحکام کیلئے سفارتی حل پر زور

?️ 15 فروری 2026 سچ خبریں:عراق کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ فواد حسین نے میونخ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے