?️
اسلام آباد (سچ خبریں) روس ، پاکستان کو اسپٹنک فائیو کی 5 ملین ڈوز جلد فراہم کرے گا اس حوالے سے روسی وزیرخارجہ نے شاہ محمود قریشی کو کورونا ویکسین اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کی یقین دہانی کرادی، وزیرخارجہ نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روس کےوزیرخارجہ سرگئی لارؤف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ، جس میں دونوں نے دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان اور روس سےتعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ، وقت کیساتھ کیساتھ دو طرفہ تعلقات میں وسعت خوش آئندہے ، پاکستان، روس سےکثیرالجہتی شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔
شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ روسی وزیرخارجہ کے دورہ سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے اور اہم علاقائی،عالمی امور پر تبادلہ خیال کا موقع ملا، پاکستان اسٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دستخط انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔انھوں نے کہا کہ توانائی کے شعبے میں تعاون کیلئے منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں اور روس کے چاول کی درآمد پرعائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے پر بھی اتفاق کیا ، اس موقع پر وزیر خارجہ نے کوروناپھیلاؤ روکنے کیلئے معاونت پر روسی وزیر خارجہ کاشکریہ ادا کیا جبکہ روسی وزیرخارجہ نے اسپٹنک کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یقین دہانی کرادی۔


مشہور خبریں۔
وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات کی کوششیں
?️ 19 اکتوبر 2025وائٹ ہاوس کی ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کی ممکنہ ملاقات
اکتوبر
مغربی کنارے میں صہیونی حملوں میں شدت، بڑے پیمانے پر فلسطینی گرفتار
?️ 2 ستمبر 2026سچ خبریں:مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں صہیونی فوج اور آبادکاروں کے
ستمبر
مالی سال 2023 کے دوران روپے کی قدر میں ریکارڈ 28 فیصد گراوٹ
?️ 30 جون 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) آج ختم ہونے والے مالی سال کے دوران پاکستانی
جون
حزب اللہ کی جانب سے لبنان اور شام میں سیکیورٹی نیٹ ورک سے تعلقات کی تردید
?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں: لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے میڈیا آفس نے
ستمبر
پی ٹی آئی نے کئی بار فورس بنائی، بانی کے بیٹے نے پاکستان مخالف باتیں کیں۔ گورنر خیبرپختونخوا
?️ 28 مارچ 2026پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
مارچ
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ماہ 8.6 ارب ڈالر کی کمی
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں: سعودی عرب کے زرمبادلہ کے ذخائر جنوری کے آخر میں
مارچ
مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی پہلے بھی عوام کو دھوکہ دیتی رہیں آج پھرایک ہیں
?️ 24 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم نے کہا ہے
اگست