?️
لاہور(سچ خبریں)پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ق متحد ہے ، موجودہ صورتحال پر چوہدری شجاعت حسین سے بات ہوئی اور چوہدری شجاعت حسین نے کہا کوئی ایسا وعدہ نہیں کیا جس سے شرمندگی ہو۔
برطانوی نشریاتی ادارے ’بی بی سی‘ کو اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ سیاست ہماری جماعت کے گرد گھوم رہی ہے، پی ٹی آئی سے پرانا تعلق ہے اور شریف خاندان کو 20 سال سے دیکھ چکے ہیں ، شہباز شریف کی حکومت صرف 2 ووٹوں سے قائم ہے جو طارق بشیر چیمہ اور چودھری سالک کا ووٹ ہے ، ق لیگ نے تمام حلقوں میں کام کیا اور مونس الہٰی کے پاس وزارت بھی تھی جب کہ چوہدری سالک پہلی دفعہ سیاست میں آئے ہیں ان کو لانے میں تعاون کیا تھا ، مسلم لیگ ق متحد ہے۔
پرویز الہیٰ نے کہا کہ حکمران باہر نکل کے لوگوں کو کیا بتائیں گے؟ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے کسان رل گئے ہیں ، شہباز شریف کہتے تھے آصف علی زرداری کو گھسیٹوں گا لیکن اب آصف زرداری وزیر اعظم کو گھسیٹ رہے ہیں اور آصف زرداری نے شہباز شریف کو لاوارث کر دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ عمران خان کو اچھا لگے یا برا، کہہ دیتا ہوں کی یہ غلط ہوا اس کو ٹھیک کریں اور 2018 سے پہلے عمران خان کا کوئی وجود نہیں تھا بس ان کا شوق تھا اور جب عمران خان نے حکومت بنائی تو 7 ووٹوں کا مارجن تھا اور ہمارے 11 ووٹ تھے اس لیے عمران خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان پھر کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان ضمنی انتخابات کے سلسلے میں حلقوں میں خود جائیں گے لیکن ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کہاں سے ووٹ لے گی؟ بجٹ اجلاس میں یہ لوگ اپنے بندے تو پورے کریں ، پاکستان کا نظام معاشی، سیاسی اور اخلاقی طور پر کمزور ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
بن سلمان کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی چینل بے نقاب
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی میڈیا نے ایسے چینل کا انکشاف کیا جسے سعودی کمپنیاں
جنوری
بنگلادش میں عام انتخابات اپریل 2026 میں؛ محمد یونس کو چیلنجز کا سامنا
?️ 8 جون 2025 سچ خبریں:بنگلادش میں اپریل 2026 میں عام انتخابات ہوں گے،عبوری حکومت
جون
صہیونی فوجیوں کا غزہ میں شہریوں کے خلاف دانستہ جرائم کا ہولناک اعتراف: تمام فلسطینیوں کو موت کی سزا!
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: غزہ کے لوگوں کے خلاف دانستہ جرائم اور انہیں انسانی
نومبر
بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات روکنا تمام جماعتوں کا مطالبہ ہے۔ سرفراز بگٹی
?️ 16 دسمبر 2025کوئٹہ (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی صوبے میں
دسمبر
سعودی حکومت کا کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں:سعودی عرب کی حکومت نے خانۂ کعبہ کے زائرین سمیت تمام
مارچ
یورپ کے پاس ٹرمپ کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے نہ وسائل ہیں نہ ہی ارادہ
?️ 7 جنوری 2026 یورپ کے پاس ٹرمپ کے سامنے ڈٹ جانے کے لیے نہ
جنوری
عاصم افتخار نئے ترجمان دفترخارجہ مقرر
?️ 20 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں)پاکستانی وزارت خارجہ نے عاصم افتخار کو نیا ترجمان
اگست
شہباز گل کی مریم اورنگزیب کی کافی پر تنقید
?️ 24 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل (ن) لیگ
فروری