سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

سندھ حکومت کی جانب سےدو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان

?️

کراچی (سچ خبریں) سندھ حکومت نے دو ہفتے کیلئے تمام تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا اعلان کردیا، وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا کہ صوبے بھر کے تمام سکولوں میں آٹھویں جماعت تک دو ہفتے کے لئے چھٹیاں ہوں گی، بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

سعید غنی نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ محکمہ تعلیم سندھ نے کوویڈ19 کی صورتحال کے پیش نظر صوبے بھر کے تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں آٹھویں جماعت تک میں 6 اپریل بروز منگل سے اگلے پندرہ روز کیلئے Physical  کلاسز معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم بچوں کی تعلیم کو آن لائن، ہوم ورک اور دیگر ذرائع سے جاری رکھا جاسکتا ہے۔

اس سے قبل وزیرتعلیم شفقت محمود نے 11 اپریل کو تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم پیغام جاری کیا ہے، انہوں نے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 11اپریل سے تعلیمی ادارے کھلیں گے یا پھر مزید بند رہیں گے اس کا فیصلہ منگل کو کیا جائے گا، این سی اوسی کا تعلیمی ادارے کھولنے سے متعلق اہم اجلاس چھ اپریل کو طلب کیا گیا ہے۔

اجلاس میں وزراء تعلیم اور وزراء صحت شرکت کریں گے۔اجلاس میں تعلیمی اداروں کو کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔تعلیم اور صحت سے متعلق ملک میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائے گا۔

یاد رہے این سی اوسی کے فیصلے کے باعث پنجاب میں لاہور سمیت 9 اضلاع میں اسکول 11 اپریل تک بند ہیں۔ جبکہ اسلام آباد میں 11 اپریل تک سارے تعلیمی ادارے بند ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

قومی اسمبلی میں وزیراعظم پاکستان کا انتخاب، تحریک انصاف کے اراکین کا ایوان میں زبردست احتجاج

?️ 3 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے صدر 

ایک براعظم سے دو انتخابی بیانیہ؛ برازیل بائیں اور ارجنٹینا دائیں کیوں گیا؟

?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: ارجنٹائن میں 26 اکتوبر 2025 کو منعقد ہونے والے پارلیمانی

صہیونی اخبار کا اعتراف؛ ٹرمپ نے حالیہ جنگ سے سبق سیکھا

?️ 10 جون 2026سچ خبریں: عبرانی اخبار ہاآرتص کی رپورٹ کے مطابق، ٹرمپ نے 24 گھنٹے

قانون اور آئین کی بالادستی صدر مملکت اولین ترجیح ہے۔ گورنر پنجاب

?️ 10 اکتوبر 2025لاہور (سچ خبریں) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے

بحرینی سیاسی قیدیوں کے اہلخانہ بھی حکومتی عتاب کا شکار

?️ 10 اپریل 2021سچ خبریں:بحرین میں انسانی حقوق کی دو تنظیموں کا کہنا ہے کہ

اسرائیل منظم جرائم کے بھنور میں پھنس چکا ہے:عبرانی میڈیا

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:صیہونی کثیر الاشاعت اخبار نے صہیونی معاشرے کے ڈھانچے میں منظم

وزیراعظم کا انسانی اسمگلرز کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کیلئے قانونی کارروائی کا حکم

?️ 6 جنوری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے

سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کا ’اوپن ٹرائل‘ اڈیالہ جیل میں دوبارہ شروع، سماعت پیر تک ملتوی

?️ 2 دسمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیراعظم عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے