?️
کراچی (سچ خبریں) سابق سپیکر سندھ اسمبلی اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما آغا سراج درانی طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ ماہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی عارضہ قلب میں مبتلا ہوئے تھے اور انہیں عارضۂ قلب کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔
1953 میں درانی پشتون خاندان میں آنکھیں کھولنے والے گڑھی یاسین سے تعلق رکھنے والے آغا سراج درانی نے 1971 میں کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی سکول سے میٹرک کیا، اس کے بعد کامرس میں بیچلر کیا۔ انہوں نے سندھ مسلم لا کالج سے ایل ایل بی کی ڈگری بھی حاصل کی، 1980 کی دہائی کے دوران ریاست ہائے متحدہ امریکا چلے گئے جہاں انہوں نے ہارڈ ویئر کا کاروبار کیا، بعدازاں وطن واپس آئے اور پہلی بار 1985 میں ضیا الحق کے دورِ حکومت میں الیکشن لڑا تاہم ان انتخابات میں وہ ہار گئے۔
اس کے بعد انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی اور 1988 کے انتخابات میں فتح حاصل کی اور پہلی بار رکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے، 1990 میں نواز شریف کی حکومت کے دوران بدعنوانی کے الزامات کے تحت کچھ وقت کے لیے قید میں بھی رہے۔ آغا سراج درانی گزشتہ چار دہائیوں سے زائد پیپلز پارٹی سے وابستہ رہے، تین مرتبہ صوبائی وزیر اور 31 مئی 2013 سے 25 مئی 2024 تک 2 مرتبہ سندھ اسمبلی کے سپیکر رہے، وہ مارچ 2022 سے اکتوبر 2022 تک قائم مقام گورنر سندھ کے عہدے پر بھی تعینات رہے۔
آغا سراج درانی کا شمار شہید بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری کے بااعتماد ساتھیوں میں ہوتا تھا، اس سے قبل ان کے والد آغا صدرالدین اور چچا آغا بدر الدین بھی اسی اسمبلی کے سپیکر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کی سیاسی و عوامی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔
آصف زرداری نے کہا ہے کہ مرحوم نے جمہوری اقدار کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کیا، انہوں نے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھی سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کیلئے دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر و استقامت کی دعا کی۔
انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی نے بطور سپیکر سندھ اسمبلی اہم خدمات سر انجام دیں، آغا سراج درانی کی سیاسی اور عوامی فلاح و بہبود کیلئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔


مشہور خبریں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ڈیجیٹل سسٹم استعمال کیے بغیر ناکارہ ہونے کا خدشہ
?️ 18 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان کے قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں 19 ویں
مئی
صیہونی قابض اسنائپرز غزہ میں حاملہ خواتین کو کیوں نشانہ بناتے ہیں؟
?️ 10 دسمبر 2023سچ خبریں: غزہ کی وزارت صحت نے ہفتے کے روز اعلان کیا
دسمبر
کورونا کیسز میں اضافے پر این سی او سی کا اظہارِ تشویش
?️ 7 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں)نینشل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )
جولائی
امریکہ کی دہشت گرد پروری کو جواز فراہم کرنے کی جدوجہد
?️ 8 مارچ 2022سچ خبریں:یوکرین کی حکومت کی جانب سے اپنے ملک میں لڑنے کے
مارچ
وزیراعظم کی ترک وزیر خارجہ و دفاع سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر اظہاراطمینان
?️ 9 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے ترک وزیر خارجہ اور
جولائی
سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کی درخواستیں مسترد
?️ 5 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل
مارچ
پاکستان نے افغانستان کے داعش کو سپورٹ کرنے کے الزامات سختی سے مسترد کردیے
?️ 23 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے داعش کے حوالے سے افغانستان کے
جنوری
ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کے بعد نیا بجٹ اب ٹیکس شرحوں میں اضافے پر مرکوز ہوگا
?️ 10 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) محدود گنجائش کے باعث نئے ٹیکس اقدامات کے
جون