سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے پاک فوج کی جنگی صلاحیت سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حال ہی میں میڈیا میں مخصوص اسلحے کے نظام کے حوالے سے پاک فوج کی جنگی صلاحیت پر بحث چلتی رہی جو اس کا حصہ ہے‘۔

بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’سابق آرمی چیف کا پاکستان کو مستقبل کے خطرات پر صحافیوں کو آف دی ریکارڈ سیشن میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’فوج پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیں اپنی تیاریوں اور جنگی صلاحیت پر فخر ہے اور فخر کرتے رہیں گے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ اپنے ہتھیار، آلات اور باہمت جنگی اہلکاروں کو تیار رکھا ہے اور تیاریاں جاری رکھیں گے‘۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان معروف صحافی حامد میر کے مقامی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سمیت 20 سے 25 صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاک فوج جنگی دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتی‘۔

حامد میر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2021 میں جنگ بندی سے متعلق واقعات کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’کشمیر پر ڈیل کی تھی‘ اور اس ڈیل کے حوالے سے عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ بندی کے فوری بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان اس سے لاعلم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے نریندر مودی کے دورے سے متعلق تفصیلات سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ پورے وفد کے ساتھ دفترخارجہ آئے اور ایک لیکچر دیا تھا۔

معروف صحافی نے کہا کہ ’یہ وہی لیکچر تھا جو انہوں نے ہمارے سامنے بھی دیا تھا کہ پاکستان کی فوج، ٹینکوں میں چلنے کی صلاحیت نہیں ہے اور فوجیوں کی نقل و حرکت کے لیے ذرائع نہیں ہیں‘۔

حامد میر نے کہا تھا کہ ’20 سے 25 صحافیوں کے سامنے آپ کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی فوج جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن اس دوران ہمیں یقین نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

مشرقی شام میں امریکی اور ان کے اتحادی فوجیوں پر راکٹ حملہ

?️ 29 جون 2021سچ خبریں:نیوز ذرائع نے بتایا کہ شام کے صوبہ دیر الزور کے

سندھ میں کورونا پابندیاں مزید دو ہفتے برقرار رہیں گی

?️ 22 مئی 2021سندھ(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی صدارت میں کورونا

امریکہ مشرق وسطیٰ پر بمباری کے بجائے کیا کرے؟برطانوی اخبار کا مشورہ

?️ 7 فروری 2024سچ خبریں: گارڈین اخبار نے اپنے ایک کالم میں لکھا ہے کہ

امریکی سینیٹرز کی غزہ میں انسانی بحران پر تشویش 

?️ 29 نومبر 2023جمہوری سینیٹرز کے ایک گروپ نے صیہونی حکومت اور حماس کے درمیان

سینیٹ اجلاس میں اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کا بل منظور

?️ 12 دسمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ میں پی ٹی آئی سینیٹرز کے احتجاج

ایک طرف امن کی باتیں اور دوسری طرف شدید بمباری

?️ 25 مارچ 2021سچ خبریں:یمنی مزاحمتی قوتوں کی مأرب محاذ پر بڑے پیمانے پر پیش

مقبوضہ فلسطین سے سرمایہ داروں کا فرار اور اسرائیل کے خاتمے کی وارننگ

?️ 4 فروری 2023سچ خبریں:اکتوبر 1973 کی جنگ کے بعد جب مصر اور شام صیہونی

آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال

?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے