سابق آرمی چیف کا فوج کی صلاحیت سے متعلق بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا، آئی ایس پی آر

?️

راولپنڈی: (سچ خبریں) آئی ایس پی آر  نے کہا ہے کہ سابق آرمی چیف کے پاک فوج کی جنگی صلاحیت سے متعلق بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری وضاحتی بیان میں کہا گیا ہے کہ ’حال ہی میں میڈیا میں مخصوص اسلحے کے نظام کے حوالے سے پاک فوج کی جنگی صلاحیت پر بحث چلتی رہی جو اس کا حصہ ہے‘۔

بیان میں آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’سابق آرمی چیف کا پاکستان کو مستقبل کے خطرات پر صحافیوں کو آف دی ریکارڈ سیشن میں دیا گیا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا‘۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ ’فوج پاکستان کے عوام کو یقین دلاتی ہے کہ ہمیں اپنی تیاریوں اور جنگی صلاحیت پر فخر ہے اور فخر کرتے رہیں گے‘۔

بیان میں کہا گیا کہ ’پاکستان کی مسلح افواج نے مادر وطن کے دفاع کے لیے ہمیشہ اپنے ہتھیار، آلات اور باہمت جنگی اہلکاروں کو تیار رکھا ہے اور تیاریاں جاری رکھیں گے‘۔

خیال رہے کہ آئی ایس پی آر کی جانب سے یہ بیان معروف صحافی حامد میر کے مقامی نیوز چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو کے چند روز بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ’سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان سمیت 20 سے 25 صحافیوں کو بتایا تھا کہ پاک فوج جنگی دفاع کی صلاحیت نہیں رکھتی‘۔

حامد میر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان 2021 میں جنگ بندی سے متعلق واقعات کا ذکر کرتے ہوئے الزام عائد کیا تھا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’کشمیر پر ڈیل کی تھی‘ اور اس ڈیل کے حوالے سے عوام کو کچھ نہیں بتایا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ جنگ بندی کے فوری بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا لیکن اس وقت کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم عمران خان اس سے لاعلم تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت کے وزیراعظم نے نریندر مودی کے دورے سے متعلق تفصیلات سے وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد جنرل قمر جاوید باجوہ پورے وفد کے ساتھ دفترخارجہ آئے اور ایک لیکچر دیا تھا۔

معروف صحافی نے کہا کہ ’یہ وہی لیکچر تھا جو انہوں نے ہمارے سامنے بھی دیا تھا کہ پاکستان کی فوج، ٹینکوں میں چلنے کی صلاحیت نہیں ہے اور فوجیوں کی نقل و حرکت کے لیے ذرائع نہیں ہیں‘۔

حامد میر نے کہا تھا کہ ’20 سے 25 صحافیوں کے سامنے آپ کہہ رہے تھے کہ پاکستان کی فوج جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتی لیکن اس دوران ہمیں یقین نہیں تھا‘۔

انہوں نے کہا کہ یہ پورا واقعہ جنرل ہیڈکوارٹرز میں ہوا تھا۔

مشہور خبریں۔

ہم بہت مشکل وقت میں ہیں:صیہونی کیبنٹ رکن

?️ 1 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کی جنگی کابینہ کے ایک رکن نے اعتراف

اسلام نے مجھے جہنم سے جنت میں پہنچا دیا: سابق برطانوی سیاست دان

?️ 23 نومبر 2021سچ خبریں:برطانیہ کی ایک سیاسی جماعت کی خاتون رکن جنہوں نے حال

آرمی چیف نے شہداء کی قربانیوں اور قوم کے عزم کو سلام پیش کیا

?️ 22 فروری 2022راولپنڈی (سچ خبریں)  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشن ردالفساد

اوور ٹائم میں نجات؛ کیا ملی کی پالیسیاں ارجنٹائن کو بچائیں گی؟

?️ 17 نومبر 2025سچ خبریں: جبکہ ٹرمپ کی آخری لمحات کی مداخلت نے صدارتی انتخاب

عمران خان کی بہنوں کے ساتھ ناروا سلوک کا وقت آنے پر حساب لیا جائے گا، علی امین گنڈاپور

?️ 9 اپریل 2025پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ

صیہونی حکومت کے جرائم میں امریکہ برابر کا شریک

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: اسلامی مزاحمتی تحریک نے اعلان کیا ہے کہ الدرج کے

مغربی کنارے میں ملک گیر عام ہڑتال

?️ 11 فروری 2022سچ خبریں:نابلس شہر میں اسرائیلی اسپیشل فورسز کے ہاتھوں تین نوجوان فلسطینیوں

غزہ میں جنگ بندی کا امکان

?️ 28 مارچ 2025 سچ خبریں:صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلسل گیارہویں روز

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے