فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار

فلسطینیوں کی شاندار جیت میں شہید قاسم سلیمانی کا اہم کردار

?️

(سچ خبریں)  مظلومینِ فلسطین کو بارہ روزہ جنگ میں بھرپور استقامت دکھانے کے بعد فتح حاصل ہوئی، تاریخ نے ایک بار پھر دیکھا کہ مظلومین کی جہدِ مسلسل نے صہیونیت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔

سید حسن نصراللہ کا یہ قول سچ ثابت ہوا کہ اسرائیل کا وجود مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، اس عظیم کامیابی پر حماس، سرایا القدس اور عالمی اتحاد کے مقاومتی عالم شیخ ماھر حمود نے شہید القدس حاج قاسم سلیمانی کا شکریہ ادا کیا۔

بلاشبہ آج قدس قریب ہے کے نعرے شہید القدس اور مدافعین حرم کے مرہون  منت ہیں، وہ اسرائیل جو خود کو ایک ناقابلِ تسخیر طاقت سمجھتا تھا، آج مظلومینِ فلسطین کی استقامت اور مقاومت کے سامنے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور ہوگیا، فسلطینی مسلمانوں کو اس انتفاضہ کی مختصر مدت میں جو نتائج حاصل ہوئے ہیں، وہ گذشتہ پوری جدوجہد سے حاصل شدہ نتائج سے زیادہ ہیں اور اس کی واحد وجہ فلسطینی مقاومت ہے۔

فلسطین کی اس فتح پر اسلامی جہاد فلسطین کے کمانڈر ابو حمزہ کا کہنا تھا کہ جمہوری اسلامی ایران، محور مقاومت اور شہید القدس کو آج کی اِس عظیم کامیابی میں شریک کرتے ہیں، جنہوں نے ہماری مقاومت کو اسلحوں اور فن و ہنر سے مزین کیا۔ ایک اور موقع پر اسلامی جہاد فلسطین کے سینیئر ترجمان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ کہنے میں کوئی شرم نہیں کہ ہمارے پاس جتنا اسلحہ ہے، جو ہم تل ابیب پر برسا رہے ہیں، یہ ایران بالخصوص شہید قاسم سلیمانی کی بدولت ہے۔

حالیہ دنوں میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی جرمنی کے وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں بھی اس بات کا اعتراف کیا گیا ہے کہ ایران نے نہ صرف غزہ میں جہاد اسلامی تنظیم کی بھرپور مدد کی ہے بلکہ فلسطینی حماس اور حزب اللہ لبنان کو بھی ہتھیاروں سے لیس کیا ہے، ایران ان تنظیموں کا پشت پناہ ہے، جس کی وجہ سے یہ تنظیمیں آج مزاحمت کرتی دکھائی دے رہی ہیں۔

یہ تمام تر مزاحمت شہید القدس کی عملی کاوشوں کی وجہ سے ممکن ہوئی۔ حیرت ہے کہ اس کا اعتراف آج دشمن کر رہا ہے، مگر اپنے ہی نادان دوست اِس حقیقت کو ماننے سے انکاری ہیں۔ شہید قاسم سلیمانی نے ایسا کیا کیا کہ حماس کے سربراہ کی طرف سے اُنہیں شہیدِ القدس کہا گیا اور آج کی فتح پر اشتر ِ زماں کو نہ صرف یاد کیا گیا بلکہ اظہار تشکر بھی کیا گیا۔ شہید کے حلقہ احباب کے مطابق شہید قاسم سلیمانی نے بیک وقت چار محاذوں پر ماموریت انجام دی، جن میں سے ایک محاذ فلسطین کا محاذ تھا۔

شہید کئی مرتبہ غزہ گئے اور وہاں کی مزاحمتی تحریکوں کے ساتھ رابطے میں رہے، شہید القدس کی کاوشوں کے اعتراف میں یہ تک کہا گیا کہ اگر مزاحمت کے لیے کسی نے سوئی تک فراہم کی ہے تو وہ شہید حاج قاسم سلیمانی کے ذریعے حاصل کی گئی۔

شہید قاسم سلیمانی نے عملی طور پر گریٹر اسرائیل کا خواب زمین بوس کردیا، دشمن کا منصوبہ تھا کہ فلسطین کو نہ صرف کمزور کیا جائے بلکہ مسئلہ فلسطین کو فراموشی کے سپرد کر دیا جائے، مگر شہیدِ القدس نے فلسطینیوں کو مزاحمت کے لیے ضروری ساز و سامان سے لیس کیا۔

آج کا بشر شہید قاسم سلیمانی کا احسان مند ہے، اس عظیم کامیابی پر شہید القدس کی کاوشوں کا معترف ہے، اشتر زماں کی انتھک کاوشوں کو دل سے قبول کرتا ہے اور دشمن کو یہ پیغام دیتا دکھائی دیتا ہے کہ تم نے ایک حاج قاسم سلیمانی کو مارا تھا، اب دیکھنا کتنے فرزندان قاسم سلیمانی تمہیں نیست و نابود کرنے کے لیے میدان میں حاضر ہیں۔

مشہور خبریں۔

علمائے کرام سے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے:ڈاکٹر فیصل سلطان

?️ 12 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں)اسلام آباد میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی

ایلون مسک کا ٹویٹر کے حوالے سے بہت بڑا نقصان

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:گنیز ورلڈ ریکارڈ کے مطابق اس امریکی ارب پتی نے نومبر

وزیراعظم نے 300 انسانی جانیں بچانے والے گلگت بلتستان کے ہیروز کو اسلام آباد مدعو کرلیا

?️ 24 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے غذر میں 300 قیمتی

طالبان کی ترکی کو شدید دھمکی، افغانستان میں فوجی مداخلت بند کی جائے

?️ 14 جولائی 2021کابل (سچ خبریں)  ترکی کی جانب سے کابل ایئرپورٹ کو تحفظ فراہم

صحافیوں کے خون کے دھبے کس کے چہرے پر ہیں؟

?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں فلسطینی صحافی حمزہ الدحدوح کی شہادت

چیف جسٹس کا تھر میں عدم سہولیات پر برہمی کا اظہار

?️ 25 نومبر 2021کراچی(سچ خبریں) چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے تھر میں صحت

سندھ میں تعلیمی اداروں کی بندش کا فیصلہ

?️ 22 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) عالمی وباء کورونا وائرس کے پیش نظر محکمہ تعلیم سندھ

لاطینی امریکہ میں امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی پر خطرے کی گھنٹیاں بج رہی ہیں

?️ 25 جون 2025سچ خبریں: ایران کے خلاف صیہونی حکومت اور امریکہ کی بڑھتی ہوئی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے