?️
اسلام آباد(سچ خریں) وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں پرفارمنس ایگریمنٹ پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ضروری ہے ہم اپنی حکومت کے آخری دو سال اہداف مقرر کرکے ان کا سہہ ماہی جائزہ لیں، رواں ایک سال ہمارے لیے بہت اہم ہے، ہم نے رواں سال اہداف مکمل کیے تو آئندہ سال آسان ہوگا حکومت میں ہوتے ہوئے اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
عمران خان نے کہا کہ حکومت کے تین سال میں جتنا سیکھا اتنا زندگی میں نہیں سیکھا، کیونکہ سب سے زیادہ مشکل وقت یہ تھا، انسان کا پتہ ہی مشکل وقت میں پتہ چلتا ہے، جو انسان محنت نہیں کرتا وہ ترقی نہیں کرسکتا، اگر آج تھوڑے سے یہودی دنیا میں سب سے طاقتور ہیں اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ سب سے زیادہ پڑھے لکھے ہیں، امریکا کی ہر یونی ورسٹی میں یہودی بیٹھے ہیں کیونکہ وہ محنت کرتے ہیں، مشکل وقت میں صبر کرنے سے اگلی مشکل میں بقا کی صلاحیت بڑھ جاتی ہے، حکومت کے تین سال کا زندگی سے موازنہ کرتا ہوں، جتنا تین سال میں سیکھا ہے اتنا زندگی میں کبھی نہیں سیکھا، سب سے مشکل وقت یہی تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم سارے مافیا کے سامنے کھڑے ہیں کرپٹ نظام سے مستفید ہونے والے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں، ذاتی مفادات والے تبدیلی نہیں چاہتے، ای وی ایم سے ہمیں کیا فائدہ ہے الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے لوگوں کو کیا مسئلہ ہے، اسے متنازع بنایا ہوا ہے، ہر الیکشن میں دھاندلی کی شکایت ہوتی ہے مگر کوئی تجویزنہیں دیتا کیسے مسئلہ دورکریں، کرپٹ مافیا ہمارا سب سے بڑا دشمن ہے، ہمارے سامنے اس سے نمٹنے کا چیلنج ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آخری دو سال ہمارے اہم ترین ہیں، اس سال ہم محنت کرلیں تو ہم ترقیاتی فنڈز سے نہیں بلکہ حکومتی کارکردگی سے جیتیں گے، خصوصا کے پی، پنجاب، آزاد کشمیر اور گلگلت بلتستان میں، تاہم اصل جنگ اس وقت پنجاب کی ہے، آخر دو سال میں پورا زور لگاکر اہداف کو حاصل کرلیا تو حکومت مزید مضبوط ہوکر آگے جائے گی۔
کابینہ نے ستمبر 2019 میں وفاقی وزارتوں کے ساتھ کارکردگی بہتر بنانے کی غرض سے معاہدوں پر دستخط کرنے کی منظوری دی تھی۔ مالی سال 2019-2020 میں 11 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کامیاب پائلٹ پراجیکٹ کے بعد تمام 41 وزارتوں/ڈویژنوں کے ساتھ کارکردگی کے معاہدوں پر مالی سال 2020-2021 میں دستخط کیے گئے۔
وفاقی حکومت نے اب اگلے دو مالی سالوں کے لیے وزیر اعظم اور وزراء کے درمیان کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں کے تحت تمام وزارتوں کےکل 1090 اقدامات شامل ہیں، جو ترقیاتی منصوبوں ، معیشت ، پالیسی سازی، اصلاحات اور دیگرمتفرق شعبوں سے متعلق ہیں۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب نے یمن کے ساتھ دو ماہ کی جنگ بندی کا خیر مقدم کیا
?️ 2 اپریل 2022سچ خبریں: سعودی وزارت خارجہ نے آج ایک بیان میں اقوام متحدہ
اپریل
ملک بھر کے ویکسی نیشن سینٹر اتوار اور سرکاری چھٹی والے دن بند رہیں گے
?️ 20 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر
مارچ
رونن بار کی برطرفی اور اسرائیل میں نیا قانونی بحران
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: موجودہ شاباک کے سربراہ رونن بار اور بنیامین نیٹنیاہو کی
اپریل
سعودی عرب نے مشروط طور پر معاہدہ ابراہیم میں شمولیت پر آمادگی ظاہر کر دی؛ صہیونی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ
?️ 14 جولائی 2026سچ خبریں:صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی حکام
جولائی
انتخابی معاملات میں الیکشن کمیشن اسپیشلسٹ ہے، چیف جسٹس
?️ 13 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) چیف جسٹس عمر عطابندیال نے پاکستان تحریک انصاف
اکتوبر
عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا ہے
?️ 21 جولائی 2025عالمی خاموشی کے درمیان اسرائیل نسل کشی سے لفطف اندوز ہو رہا
جولائی
آصف علی زرداری کی طبیعت بہتر ہورہی ہے، دبئی منتقلی کی اطلاعات غلط ہیں،شرجیل میمن
?️ 2 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کاکہنا ہے کہ
اپریل
پیرس میں یوم مزدور پر پرتشدد مظاہرے
?️ 2 مئی 2022سچ خبریں:پیرس میں یوم مزدور کے موقع پر ہونے والے مظاہرے درجنوں
مئی