?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی دعوت پر 3 جون کو انقرہ میں ان کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے۔
سرکاری خبر ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطاق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف کے دورے سے پاکستان اور ترکیہ کے مابین قریبی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ ہوگا۔
وزیراعظم شہباز شریف 28 مئی کو ترکیہ کے انتخابات میں صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے صدر رجب طیب اردوان کو مبارک باد دیں گے۔
وزیراعظم پاکستان اور ترکیہ کے درمیان متنوع اور کثیرالجہتی تزویراتی شراکت داری مزید بڑھانے کے لیے ترک صدر کو اسلام آباد میں اعلیٰ سطح کی اسٹریٹجک کوآپریشن کونسل کے اجلاس میں شرکت کی دعوت بھی دیں گے۔
بیان کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ میں گہرے طور پر جڑے ہوئے ہیں اور باہمی اعتماد، علاقائی و عالمی معاملات پر نظریات کی ہم آہنگی سے مضبوط ہوئے ہیں۔
قیادت کی سطح پر متواتر تبادلے دونوں ممالک کے درمیان دوستی کے لازوال رشتوں کی ایک اہم خصوصیت ہے۔
خیال رہے کہ 28 مئی کو ترکیہ میں ہونے والے انتخابات میں ترکیہ کی اپوزیشن کے خواب اس وقت چکنا چور ہوگئے تھے جب صدر رجب طیب اردوان نے اپنی دو دہائیوں سے جاری حکمرانی کو 2028 تک بڑھانے کے لیے تاریخی رن آف الیکشن میں باآسانی کامیابی حاصل کی تھی۔
طیب اردوان نے 14 مئی کو پہلے راؤنڈ میں سیکولر حریف کمال کلیچدار اوغلو کو تقریباً 5 فیصد پوائنٹس سے شکست دے کر توقعات سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا، تاہم وہ واضح فتح حاصل کرنے سے جزوی طور پر پیچھے رہ گئے تھے جس کے سبب حتمی فیصلہ ترکیہ کے پہلے انتخابی رن آف الیکشن میں ہوا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی اے ایف پی کی خبر کے مطابق انتخابی نتائج موصول ہونے کے بعد رجب طیب اردوان کے صدارتی محل کے قریب ان کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی جہاں لاؤڈ اسپیکر پر نغمے گائے جا رہے تھے اور ترکیہ کا جھنڈا لہرا رہا تھا۔
اے کے پی کے پرجوش ووٹرز رجب طیب اردوان کی تصاویر کے ساتھ ترکیہ کے جھنڈے اور بینرز لہراتے ہوئے عمارت کے باہر جمع ہو گئے، پرجوش موٹر سوار حامیوں نے اپنی گاڑی کے ہارن بجا کر خوشی کا اظہار کیا۔
جب یہ واضح ہو گیا کہ انہوں نے بطور صدر تیسری مرتبہ مینڈیٹ حاصل کرلیا ہے تو انہوں نے استنبول میں پرجوش سامعین سے خطاب کیا اور اس دوران آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
پاک بحریہ نےقومی کرکٹ ٹیم کو تاریخی فتح پر خراجِ تحسین پیش کیا
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک بحریہ نے بھی بھارت کے خلاف ٹی
اکتوبر
چین کے ساتھ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہوئے ہیں
?️ 26 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا دورہ چین مکمل ہونے
جولائی
ایران کے ساتھ جنگ اسرائیل کی سب سے پیچیدہ جنگوں میں سے ایک
?️ 21 جون 2025سچ خبریں: صہیونی ریگیم کے فوجی ترجمان نے اعتراف کیا کہ ایران
جون
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے فیصلےکا خیر مقدم کیا
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارت کے کرتار
نومبر
جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، مسائل کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے، بلاول بھٹو
?️ 11 جون 2025لندن: (سچ خبریں) پاکستانی سفارتی وفد کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری کا
جون
سڈنی میں فلسطین حامی سیاستدان پولیس تشدد کا شکار
?️ 29 جون 2025 سچ خبریں:آسٹریلیا کی گرین پارٹی کی سابق امیدوار ہانا توماس سڈنی
جون
عمران خان کی درخواست پر جسٹس علی باجوہ کی سماعت سے معذرت
?️ 7 نومبر 2022لاہور: (سچ خبریں) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے پی ٹی
نومبر
سابق گورنر سندھ کے انتقال پر وزیراعظم کا تعزیتی پیغام
?️ 18 جولائی 2021اسلام آباد ( سچ خبریں ) وزیراعظم عمران خان نے سابق گورنر
جولائی