دسمبر میں کراچی والوں کیلئے بجلی 3 روپے سے زائد مہنگی، باقی ملک کو ریلیف ملے گا

?️

کراچی: (سچ خبریں) کے۔الیکٹرک کی جانب سے اپنے ذرائع سے مہنگی بجلی کی پیداوار کے اثرات برقرار ہیں، دسمبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیے اضافی بوجھ، جبکہ ملک کے باقی بجلی صارفین کو ریلیف ملےگا۔

ڈان نیوز کے مطابق رواں ماہ کراچی والے جولائی کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3 روپے 3 پیسے فی یونٹ اضافی ادا کریں گے، جبکہ کے۔الیکٹرک صارفین کو رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کی ایڈجسٹمنٹ میں 20 پیسےفی یونٹ الگ سے ادا کرنے ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق رواں ماہ کے۔الیکٹرک صارفین کو ایک ماہانہ اور ایک سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ برداشت کرنا ہوگا، تاہم کراچی کے سوا ملک کے باقی بجلی صارفین کو دسمبر میں اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ ریلیف ملےگا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے مالی سال 24-2023 کی چوتھی سہ ماہی کے لیے کپیسٹی چارجز میں تبدیلی، متغیر آپریشن ، مینٹیننس، اضافی فروخت پر اضافی وصولی، سسٹم کے استعمال کے چارجز، مارکیٹ آپریٹر فیس اور ترسیل و تقسیم کے نقصانات پر فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز کے اثرات کی بنیاد پر 4323 ارب روپے کی مثبت ایڈجسٹمنٹ کا تعین کیا تھا۔

5 دسمبر کو نیپرا نے کراچی سمیت ملک بھرکے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 20 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی، یہ منظوری رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی گئی تھی، نیپرا نے جولائی تا ستمبر 2024 کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ بھی وفاقی حکومت کو بھجوا دیا تھا۔

یاد رہے کہ یہ مسلسل چوتھا مہینہ ہے کہ جب کراچی کے سوا ملک کے باقی صارفین ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں ریلیف کا فائدہ اٹھا رہے ہیں، شہر قائد کے باسی بجلی بلوں کے مسلسل اضافی بوجھ کی زد میں ہیں۔

دسمبر کے مہینے میں ستمبر 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے۔الیکٹرک صارفین کےلیے بجلی کی قیمت میں 18پیسےفی یونٹ کمی بھی ہوگی، تاہم یہ کمی منہا کرکے بھی کے۔الیکٹرک صارفین کو ماہانہ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں 3روپے5 پیسے فی یونٹ ادا کرنے ہوں گے-

نومبر میں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیےجون 2024 کی ایڈجسٹمنٹ 3روپے17 پیسےفی یونٹ تھی جبکہ اکتوبرمیں کے۔الیکٹرک صارفین کے لیےمئی 2024 کی ایڈجسٹمنٹ کا بوجھ 2روپے59 پیسے اورستمبر میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کابوجھ ایک روپےفی یونٹ رہا تھا۔

مشہور خبریں۔

سندھ حکومت نے کراچی کے ساتھ کیا لوگ منافع سمیت لوٹائیں گے

?️ 29 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی

عراق میں امریکی برطانوی اور اماراتی سازش کے بارے میں الفتح کا انتباہ

?️ 3 اگست 2022سچ خبریں:    الفتح اتحاد سے تعلق رکھنے والے عراقی پارلیمنٹ کے

امریکہ بائیڈن کی عمر اور صحت کے بارے میں فکر مند

?️ 29 جون 2023سچ خبریں:روس میں حالیہ پیش رفت کے بارے میں پوچھے گئے ایک

پاکستان نے ایک بار پھر فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اعلان کیا

?️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عالمی یوم قدس کے موقع پر دفتر خارجہ کے

عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کیلئے ایس او پیز طے، 3 فوکل پرسنز مقرر

?️ 30 مارچ 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف عمران خان سے اڈیالہ جیل میں

بیرسٹر گوہر کے گھر سے کوئی سامان چوری نہیں ہوا نہ توڑ پھوڑ نہیں کی گئی، آئی جی اسلام آباد

?️ 13 جنوری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد پولیس کے انسپکٹر جنرل (آئی جی)

فیس بک اور انسٹاگرام نے بھارت میں مسلم مخالف اشتہارات منظور کیے، رپورٹ

?️ 31 مئی 2024سچ خبریں: دو نجی اداروں نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا ہے

نواز شریف، مریم نواز کی اقوام متحدہ کی کانفرنس کے موقع پر شہباز شریف سے ملاقات متوقع

?️ 5 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف، ان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے