?️
پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دوبارہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نگران صوبائی کابینہ نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، ایم ڈی کیٹ اسکینڈل پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، صوبائی کابینہ کے فیصلے کو آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔
ایم ڈی کیٹ اسکینڈل کے متاثرہ طلبہ نے ہائی کورٹ میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کے لیے رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا اور سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی تھی۔
واضح رہے کہ رواں ماہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں نقل کرنے کے الزام میں پولیس نے متعدد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر46 ہزار 612 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔
بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے اجرا پر پابندی عائد کردی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن اتھارٹی کو حالیہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو ان کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرنے سے روک دیا تھا۔
یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے جاری کیا تھا، متعلقہ طلبہ/امیدواروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں دائر 23 درخواستوں میں ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان، دبئی اور سعودی عرب کے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی تھی جو تمام امتحانی مراکز پر ایک ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔
میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لینے کے لیے ایم ڈی کیٹ ایک لازمی ٹیسٹ ہے، یہ پی ایم ڈی سی کی زیر نگرانی صوبائی سرکاری ایڈمیشن یونیورسٹیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک ہی دن منعقد کیا گیا۔


مشہور خبریں۔
صیہونی قیدیوں کی حفاظت کے بارے میں حماس کا تازہ ترین بیان
?️ 16 اپریل 2025 سچ خبریں:حماس کی عسکری ونگ کتائب القسام بریگیڈ کے ترجمان کا
اپریل
محرم الحرام کی چھٹیوں کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
?️ 13 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی حکومت نے یوم عاشور کی مناسبت سے ملک
اگست
ہم ایران کے خلاف تل آویو کے ساتھ تعاون کرتے ہیں: امریکی وزیر خارجہ
?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں: وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے
مارچ
بچوں کی حفاظت کے لیے انسٹاگرام کی جانب سے نئے فیچرز متعارف
?️ 29 جولائی 2021نیو یارک( سچ خبریں) سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام نے بچوں
جولائی
وزیر اعظم نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اہم پیغام دیا
?️ 7 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق حکومت نے سمندر پار پاکستانیوں
ستمبر
فیض آباد دھرنا ملکی تاریخ کا ایک اور سیاہ ترین باب ہے، شاہد خاقان عباسی
?️ 1 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے 2017 میں
اکتوبر
برطانیہ میں خواتین کی سلامتی کا سنگین بحران بے نقاب
?️ 4 دسمبر 2025 برطانیہ میں خواتین کی سلامتی کا سنگین بحران بے نقاب برطانیہ،
دسمبر
حسکہ میں امریکی پرچم کو آگ لگنے سے امریکی قابض فرار
?️ 7 جون 2022سچ خبریں: صوبہ حسکہ میں القمشلی ریف پر واقع گاؤں حمو کے
جون