خیبر پختونخوا حکومت کا میڈیکل کالجز میں داخلے کا امتحان دوبارہ کرانے کا فیصلہ

?️

پشاور: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے ایڈمیشن ٹیسٹ (ایم ڈی کیٹ) دوبارہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔نگران صوبائی کابینہ نے دوبارہ ٹیسٹ کرانے کے فیصلے کی منظوری دے دی ہے، ایم ڈی کیٹ اسکینڈل پشاور ہائیکورٹ میں بھی زیر سماعت ہے، صوبائی کابینہ کے فیصلے کو آج پشاور ہائیکورٹ میں پیش کیا جائے گا۔

ایم ڈی کیٹ اسکینڈل کے متاثرہ طلبہ نے ہائی کورٹ میں ٹیسٹ دوبارہ کرانے کے لیے رٹ دائر کی تھی جس پر عدالت عالیہ نے صوبائی حکومت کو معاملے کا فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا اور سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ رواں ماہ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے انٹری ٹیسٹ میں نقل کرنے کے الزام میں پولیس نے متعدد امیدواروں کے خلاف مقدمات درج کر لیے تھے جب کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں کے داخلہ ٹیسٹ میں مجموعی طور پر46 ہزار 612 امیدواروں نے حصہ لیا تھا۔

بعد ازاں پشاور ہائی کورٹ نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج کے اجرا پر پابندی عائد کردی تھی، پشاور ہائی کورٹ نے خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن اتھارٹی کو حالیہ ایم ڈی کیٹ کے نتائج کو ان کی آفیشل ویب سائٹ پر شائع کرنے سے روک دیا تھا۔

یہ فیصلہ جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل بینچ نے جاری کیا تھا، متعلقہ طلبہ/امیدواروں کی جانب سے ہائی کورٹ کے انسانی حقوق سیل میں دائر 23 درخواستوں میں ٹیسٹ میں بے ضابطگیوں کا الزام عائد کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں ماہ پاکستان، دبئی اور سعودی عرب کے تقریباً ایک لاکھ 80 ہزار طلبہ نے ایم ڈی کیٹ میں شرکت کی تھی جو تمام امتحانی مراکز پر ایک ساتھ منعقد کیا گیا تھا۔

میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلہ لینے کے لیے ایم ڈی کیٹ ایک لازمی ٹیسٹ ہے، یہ پی ایم ڈی سی کی زیر نگرانی صوبائی سرکاری ایڈمیشن یونیورسٹیوں کے ذریعے قومی اور بین الاقوامی مقامات پر ایک ہی دن منعقد کیا گیا۔

مشہور خبریں۔

’سیاسی معاملات پر تبصرہ نہیں کرتے‘ آئی ایم ایف کا عمران خان کے خط پر جواب

?️ 8 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) آئی ایم ایف نے بانی پاکستان تحریک انصاف

ہم اسرائیل کے سوا تمام ممالک سے اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں: شاہ محمودقریشی

?️ 18 فروری 2021سچ خبریں:پاکستان تمام ممالک کےساتھ اچھے تعلقات کا خواہاں ہے لیکن اس

شام کا مستقبل اسرائیلی جارحیت اور امریکی بلیک میلنگ کی لپیٹ میں

?️ 15 دسمبر 2024سچ خبریں: ملک کی حکومت کے زوال کے فوراً بعد شام پر

سعودی عرب نے رواں سال عازمین حج کی تعداد 10 لاکھ تک بڑھا دی

?️ 9 اپریل 2022سچ خبریں:  سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس سال

عمران خان کی نااہلی کے خلاف خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد منظور

?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے

مہارانی کو پتہ ہی نہیں ملک میں غربت کتنی ہے،یاسمین راشد

?️ 28 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) تحریک انصاف کی رہنماء یاسمین راشد کا کہنا ہے

اس وقت حکومت نام کی کوئی چیز نہیں سب کٹھ پتلیاں ہیں ،عمر ایوب

?️ 26 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء عمر ایوب کا

کیا اسرائیل اور حماس قیدیوں کے تبادلے پر بات چیت کریں گے ؟

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز نے جمعہ کے روز اطلاع دی ہے کہ حماس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے