خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد

خیبر پختونخوا: بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مسترد

?️

خیبرپختونخوا(سچ خبریں)حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی  درخواست دی گئی تھی تاہم سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول میں تبدیلی کی حکومتی درخواست مستردکردی بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نےخیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کے تمام اقدامات کر چکا، بلدیاتی الیکشن شیڈول جاری کرنے میں پہلے ہی دو سال تاخیر ہوچکی ہے۔

جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے جماعتی بنیاد پر الیکشن سے برادریوں میں ٹوٹ پھوٹ ہوتی ہے، جمہوریت کو تقویت دینے کے لیے سیاسی جماعتوں کو مضبوط کرنا ضروری ہے۔انہوں نے ریمارکس دیے کہ پارٹیوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ صرف الیکشن نہیں صحیح معنوں میں نمائندگی کی ضرورت ہے۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ سیاسی جماعتوں کو سیاسی عمل سے نہیں نکالا جاسکتا۔

دوران سماعت جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دے کہ کوئی بھی سیاسی جماعت عدالت میں نہیں آئی، سیاسی جماعتوں کو آکر کہنا چاہیے کہ ہائیکورٹ کے فیصلے سے نقصان ہورہا ہے۔ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا نے عدالت کو بتایا کہ ہائیکورٹ نے جو حکم دیا اس کی قانون میں کوئی گنجائش نہیں، اگر عدالت حکم امتناع نہیں دیتی تو الیکشن کی تاریخ بدلنے کی اجازت دے۔جس پر جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیے کہ تاریخ تبدیل کرنے کے ہم سخت مخالف ہیں۔بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ 2 نومبر کو تین رکنی لارجر بینچ نے دیہی اور محلہ کونسلوں کے انتخابات غیر جماعتی بنیاد پر کرانے کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جماعتی بنیاد پر انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔فیصلے میں کہا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن جماعتی بنیاد پر الیکشن کرانے کے لیے ضروری اقدامات کرے کیونکہ غیر جماعتی بنیاد پر بلدیاتی انتخابات کا انعقاد آئین پاکستان کے آرٹیکل 17 کے خلاف ہے۔

قبل ازیں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 25 اکتوبر کو خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کا شیڈول جاری کیا تھا۔ای سی پی سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا تھا کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں پولنگ 19 دسمبر کو ہو گی۔

مشہور خبریں۔

یوکرین کے ساتھ تنازعات شدید لیکن قابو میں ہیں: ڈونیٹسک

?️ 11 ستمبر 2022سچ خبریں:     جبکہ روسی فوج نے مشرقی یوکرین کے بعض مقامات

پنجاب اسمبلی معطل اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس معاملہ، حکومت اوراپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹیاں تشکیل

?️ 12 جولائی 2025لاہور: (سچ خبریں) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 26 معطل ارکان کے

گردشی قرضے میں تین سالوں میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کو وقفہ سوالات

ارشد ندیم کی تاریخی کامیابی پر یو اے ای کے سفیر کی پاکستانی عوام کو مبارکباد

?️ 10 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے سفیر

آئینی کھلواڑ کا بھی بندوبست کروں گا:حمزہ شہباز

?️ 14 جون 2022لاہور (سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ بجٹ تو پیش ہوگا ‘

محمد 2022 میں ہالینڈ میں بچوں کا رکھا جانے والا دوسرا نام

?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:ڈچ حکام کے مطابق اس ملک میں 2022 میں پیدا ہونے

سوڈانی عوام کی حالت زار

?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: غذائی سلامتی کی نگراں تنظیم نے سوڈانی عوام کی صورتحال

امریکا کی زیر قیادت ڈیموکریسی کانفرنس، چین کو ناراض کیے بغیر پاکستان کی شرکت کا امکان

?️ 27 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) واشنگٹن میں رواں ہفتے ہونے والی ڈیموکریسی سربراہی کانفرنس

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے