?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خطے میں امن کیلئے کوشاں ہیں بھارت کو پہلا قدم اٹھانا پڑے گا، اگر بھارت پہلا قدم نہیں اٹھاتا تو ہماری کوششیں آگے نہیں بڑھ سکتیں ، بھارت کے ساتھ بہتر تعلقات کے لئے مسئلہ کشمیر نے ہمیں روک رکھا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مسائل ڈائیلاگ کے ذریعے حل ہونے چاہئیں،بھارت کشمیریوں کو حق رائے دہی دے، کشمیریوں کو حق رائے دہی دینا دونوں ملکوں کیلئے بہتر ہے، ہم نے افغانستان میں امن لانے کیلئے کوشش کی، بائیڈن انتظامیہ بھی سمجھتی ہے جنگ مزید نہیں چلنا چاہیے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ ملک کبھی بھی محفوظ نہیں ہوسکتا جہاں چند افراد امیر اور غریبوں کا سمندر ہو،ہمارے پاس گندم کی پیداوار کا جائزہ ہی موجود نہیں تھا اور جتنے پیداواری جائزے موجود تھے وہ سب غلط نکلے،حکومت ٹارگٹڈ سبسڈیز کا پروگرام لارہی ہے جسے عالمی سطح پر سراہا جائیگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ ابھی بھی امید رکھتے ہیں کہ اگر بھارت کشمیریوں کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد کے مطابق ان کا حق خودارادیت دے دے تو یہ خود بھارت کے لیے بھی اتنا مفید ہے جتنا پاکستان کے لیے، خطے کا امن بھی اسی مسئلہ پر منحصر ہے۔
وزیراعظم نے بھارت میں غربت کی اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کے مطابق بھارت کو یہ فائدہ ہوگا کہ وہاں غربت ہے جس کو ہمارے معاشی و تجارتی تعلقات سے دور کرنے میں مدد ملے گی علاقائی روابط بڑھیں گے اور وہ بھی وسطی ایشیا سے منسلک ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں دیگر چیلنجز بھی درپیش ہیں مثلاً موسمیاتی تبدیلیاں اور ہمیں فخر ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہماری حکومت کی کاوشوں جیسا کہ 10 ارب درخت سونامی کو تسلیم کیا گیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے وہ اقدامات کیے ہیں جو دنیا میں بہت کم ممالک نے اٹھائے ہیں اور ہم ہر اس ملک کے ساتھ شامل ہوں گے جو پیرس ماحولیاتی معاہدے کے تحت اقدامات کریں گے۔


مشہور خبریں۔
کیا اردنی فوج صیہونی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی ؟
?️ 24 جولائی 2024سچ خبریں: حسام غریبہ نے کہا کہ مغربی کنارے، قدس اور غزہ
جولائی
سعودی عرب کا صیہونیوں کا عملی طور پر جواب
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: فلسطین میں سعودی عرب کے سفیر کی تعیناتی پر ردعمل
اگست
پنجاب کا نیا آئی جی مقرر
?️ 22 جولائی 2022لاہو: (سچ خبریں)وفاقی حکومت نے وزیراعلیٰ پنجاب کے سنسنی خیز انتخاب سے
جولائی
سعودیہ کی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی جلدواپسی ہوگی: شیخ رشید
?️ 10 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سعودیہ
مئی
روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں
?️ 16 اکتوبر 2025روس کے کون سے علاقے تاما ہاک میزائلوں کی زد میں ہیں
اکتوبر
عمران خان مافیا کے خلاف کھڑے ہوتے ہیں
?️ 7 نومبر 2021لاہور(سچ خبریں) لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران شہباز گل نے کہا
نومبر
تل ابیب کا سرحدی مثلث میں بفر زون بنانے کا منصوبہ
?️ 13 جولائی 2025سوریہ کے داخلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ صہیونی ریاست سوریہ،
جولائی
تل ابیب کے دل میں ابوعبیدہ کی آواز سے صہیونی علاقوں میں خوف و ہراس
?️ 29 نومبر 2025تل ابیب کے دل میں ابوعبیدہ کی آواز سے صہیونی علاقوں میں
نومبر