حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، بلاول بھٹو زرداری

🗓️

کراچی: (سچ خبریں) دریائے سندھ پر کینال منصوبے کے حوالے سے پاکستان پیپلزپارٹی اور وفاق میں اختلافات شدید ہوگئے ہیں اور بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے اور اگر اعتراضات نہ سنیں تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق دریائے سندھ پر 6 کینال بنانے کے منصوبے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور وفاق کے درمیان تنازع شدت اختیار کرگیا۔

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ویڈیو بیان میں حکومت کو خبردار کیا ہے کہ سندھ اور بلوچستان کے اعتراضات نہیں سنے گئے تو پورے منصوبے کو متنازع بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کالا باغ ڈیم کی طرح متنازع منصوبے نہ بنائے، زبردستی رائے مسلط کرنے سے سیاسی عدم استحکام اور معیشت پر منفی اثر ہوگا، متنازع منصوبوں کو شروع کرنے کے بجائے اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ زراعت ہماری معیشت میں ریڈھ کی ہڈی ہے، صوبوں کے درمیان اتفاق رائے بنائیں، ہم گرین پاکستان منصوبے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، وفاقی حکومت اپنے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

دوسری جانب حکومت نے بلاول بھٹو زرداری کو منانے کی کوششیں شروع کردی ہیں تاہم چیئرمین پیپلزپارٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی پیشکش پر معذرت کرلی۔

پاکستان پیپلزپارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ملتوی ہوگیا، بلاول بھٹو دبئی چلے گئے اور وہاں سے یورپ بھی جانے کا امکان ہے۔

بلاول بھٹو کی وطن واپسی پر سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا اجلاس ہوگا جس میں حکومت سے اتحاد سے متعلق اہم فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ حکومت سندھ نے پنجاب میں 200 ارب روپے سے زائد کے نئے آبپاشی منصوبے کی منظوری پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا، پانی کی تقسیم کے معاملے پر دونوں صوبے متعدد بار آمنے سامنے آچکے ہیں، اس منصوبے کے سبب اس تنازع میں مزید اضافے کا امکان ہو سکتا ہے۔

سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے پنجاب کے لیے ایک مکمل طور پر نئے آبپاشی کے نظام کی منظوری دی تھی، صوبے نے چولستان کے علاقے میں 176 کلومیٹر لمبی چولستان کینال اور 120 کلومیٹر لمبی ماروٹ کینال بنانے کا منصوبہ بنایا ہے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

🗓️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

صیہونیوں کا غزہ سے ایک اسرائیلی قیدی کی لاش واپس کرنے کا دعویٰ

🗓️ 9 جنوری 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج اور شن بیٹ نے ایک بیان جاری کرتے

کورونا وائرس کی چوتھی لہرکا بھی کامیابی سے مقابلہ کر رہے ہیں:فواد چوہدری

🗓️ 8 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیرِ اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا این سی او

الیکشن لڑنے کی سیف اللہ ابڑو کو ملی اجازت

🗓️ 25 فروری 2021کراچی{سچ خبریں} سینیٹ انتخابات کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے

استقامت کی فکری بنیاد امام خمینی کی جدوجہد کا نتیجہ ہے: کویتی تجزیہ کار

🗓️ 5 جون 2022سچ خبریں:  ایران کے بانی انقلاب اسلامی کی 33ویں برسی کے موقع

حزب اللہ نے جنگ کے آغاز سے لے کر اب تک اسرائیل پرکتنے اینٹی آرمر میزائل داغے ہیں؟ صیہونی میڈیا کی زبانی

🗓️ 28 فروری 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے حزب اللہ کی میزائل طاقت کو تسلیم

وزیراعلیٰ سندھ نے روزانہ  ایک لاکھ کورونا ویکسین لگانے کی ہدایت کر دی

🗓️ 10 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے روزانہ  ایک لاکھ

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے مزید 35 اراکین کے استعفے منظور کر لیے

🗓️ 20 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے پاکستان

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے