🗓️
کوئٹہ: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے مقتول سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے بیٹے نے پی ٹی آئی کے سربراہ عمران خان کے خلاف مقدمہ درج کرایا ہے اور الزام لگایا ہے کہ ان کے والد کو سابق وزیراعظم کے کہنے پر قتل کیا گیا۔
خیال رہے کہ عبدالرزاق شر کو منگل کے روز ایئرپورٹ روڈ پر عالمو چوک کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر قتل کر دیا تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بلوچستان ہائیکورٹ جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی پر خودکار ہتھیاروں سے لیس نامعلوم افراد نے حملہ کیا۔
ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا تھا کہ ’مقتول وکیل کو جسم کے مختلف حصوں پر 15 گولیاں لگیں جو ان کی موت کا سبب بنیں‘۔
قتل کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) 6 جون کو کوئٹہ کے شہید جمیل پولیس اسٹیشن میں شر کے بیٹے ایڈوکیٹ سراج احمد کی شکایت پر درج کی گئی۔
ایف آر میں تعزیرات پاکستان کی دفعہ 302 (جان بوجھ کر قتل)، 109 (اعانت کی سزا اگر اعانت کردہ فعل کا ارتکاب اسکے نتیجے میں ہوا ہو اور جبکہ اس کی سزا کیلئے کوئی واضح حکم نہ ہو) اور 34 (ایک مشترکہ نیت کو آگے بڑھانے کے لیے متعدد افراد کی طرف سے کیا گیا فعل) جبکہ انسداد دہشت گردی ایکٹ 1997 کے سیکشن 6 اور 7 لگائی گئی ہیں۔
ایف آئی آر کے مطابق سراج احمد نے پولیس کو بتایا کہ انہیں 6 جون کی صبح 9 بج کر 40 منٹ پر اطلاع ملی کہ ان کے والد کو گولی لگنے کے بعد سول اسپتال لے جایا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں ان کے حوالے سے بتایا گیا کہ ’میں فوری طور پر سول اسپتال پہنچا جہاں میں نے اپنے والد کی لاش کو خون میں لت پت پایا‘۔
اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ ان کے والد نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت درخواست دائر کی تھی درخواست گزار نے کہا کہ وہ اس کیس کی وجہ سے اپنے والد کے قتل میں سابق وزیر اعظم اور پی ٹی آئی کے دیگر افراد کے ملوث ہونے کے بارے میں ’پُر یقین‘ ہیں۔
شکایت گزار کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے صبح 9:20 بجے ایئرپورٹ روڈ پر ان کے والد پر اس وقت ’اندھا فائرنگ‘ کی جب وہ عدالت جا رہے تھے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ ان کے والد کو پی ٹی آئی سربراہ کے کہنے پر قتل کیا گیا، انہوں نے مزید کہا کہ والد نے انہیں یہ بھی بتایا تھا کہ عمران خان کے خلاف مقدمے کے سلسلے میں انہیں دھمکیاں مل رہی تھیں۔
شکایت گزار نے پی ٹی آئی سربراہ کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ پولیس بھی اطلاع ملنے پر سول ہسپتال پہنچی جہاں جسم کے ’“سرسری معائنے‘ کے بعد پتا چلا کہ مقتول کے چہرے، گردن، دائیں بازو، سینے، کمر اور دائیں ٹانگ پر آٹھ زخم آئے تھے۔
ایف آئی آر میں مزید کہا گیا کہ مذکورہ معلومات پوسٹ مارٹم اور دیگر ضروری طریقہ کار کے لیے ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر کو فراہم کی گئی تھیں۔
کوئٹہ میں سپریم کورٹ کے سینئر وکیل ایڈووکیٹ عبدالرزاق شر کے قتل پر بلوچستان بھر میں وکلا نے بدھ کو (آج) دوسرے روز بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رکھا۔
قتل کی مذمت کرتے ہوئے وکلا تنظیموں نے صوبے بھر میں عدالتی کارروائیوں کا بائیکاٹ کیا اور تین روزہ سوگ کا اعلان کیا۔
دریں اثنا، حکومت اور پی ٹی آئی نے واقعے پر الزام تراشی کی اور دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر قتل میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔
آج ڈان ڈاٹ کام سے گفتگو کرتے ہوئے کوئٹہ بار ایسوسی ایشن کے صدر عابد کاکڑ نے کہا کہ عدالتی بائیکاٹ تین روز تک جاری رہے گا، انہوں نے عبدالرزاق شر کے قتل کی شفاف تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ’حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ابتدائی اطلاعی رپورٹ (ایف آئی آر) کے اندراج پر مقتول کے اہل خانہ کو اعتماد میں لینا چاہیے۔‘
عابد کاکڑ نے مزید کہا کہ ’ہم اس وقت تک خاموش نہیں بیٹھیں گے جب تک وکیل کے قاتل گرفتار نہیں ہو جاتے۔‘
ایک علیحدہ بیان میں بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے پی ٹی آئی کے سربراہ کے خلاف حکومتی الزامات کی مذمت کی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک ذمہ دار سرکاری عہدیدار نے وکلا تنظیموں اور مقتول کے اہل خانہ کو اعتماد میں لیے بغیر ایک سیاسی جماعت کے رہنما کو قتل کا ذمہ دار ٹھہرایا، یہ الزامات ’سیاسی فائدے‘ کے لیے لگائے گئے۔
بیان میں اس بات کو اجاگر کیا گیا کہ حکومت کے الزامات ’تفتیش کو متاثر کرنے کی کوشش‘ ہیں۔
ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا کہ اس طرح کے ’غیر محتاط بیانات‘ جاری کرنے میں تحمل کا مظاہرہ کیا جائے اور مطالبہ کیا کہ قتل کی ایف آئی آر فوری درج کی جائے۔
مشہور خبریں۔
مودی کو رافیل پر بڑا غرور تھا، طیارے پرندوں کی طرح نیچے گرے۔ مصدق ملک
🗓️ 12 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک نے
مئی
مراکش میں صیہونیوں کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر تشدد
🗓️ 6 اپریل 2022سچ خبریں:مراکشی سکیورٹی فورسز نے اس ملک کے دار الحکومت میں صیہونیوں
اپریل
عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی
🗓️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و
اکتوبر
تھریڈز میں ٹرینڈز کے فیچر کی آزمائش
🗓️ 17 نومبر 2023سچ خبریں: فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ کی جانب سے متعارف
نومبر
حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی تفصیلات
🗓️ 9 اگست 2024سچ خبریں: حکومت اور جماعتِ اسلامی کے درمیان ہونے والے معاہدے کی
اگست
پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا
🗓️ 10 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان نے چین، پاکستان اقتصادی راہداری پر بھارتی
فروری
سوڈان میں حالات کو پرسکون کرنے اور تنازعات کو روکنے پر ریاض کا زور
🗓️ 2 مئی 2023سچ خبریں:سوڈانی خود مختاری کونسل کے سربراہ عبدالفتاح البرہان کے خصوصی ایلچی
مئی
مودی حکومت پی ڈی پی پر گپکار الائنس چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے، التجا مفتی
🗓️ 26 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں پیپلز
اکتوبر