بجلی کی قیمت میں اضافہ ہونے کی وجہ سامنے آگئی

بجلی

?️

اسلام آباد(سچ خبریں)  نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کی قیمت میں اضافے کی اصلی وجہ گیس کی عدم دستیابی تھی جنوری میں گیس کی بدترین قلت کا سامنا رہا گیس دستیاب ہوتی تو 9 جنوری کی رات مکمل بلیک آؤٹ نہ ہوتا۔

نیپرا اتھارٹی نے بجلی میں اضافے سے متعلق سینٹرل پاور پرچیز اتھارٹی کی درخواست 25 فروری کو عوامی سماعت کی تھی، سی سی پی اے نے جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کے نرخوں میں 92 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی۔ نیپرا نے سماعت مکمل کرکے اس حوالے سے فیصلہ محفوظ کرلیا لیا تھا۔

نیپرا نے بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ جس کا صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ اس کا اطلاق صرف مارچ کے مہینے کے بلوں پر ہوگا تاہم لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ 25 فروری کو ہونے والی سماعت میں نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ میرٹ آرڈر سے ہٹ کر پاور پلانٹس چلانے سے صارفین پر 3 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا، بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافے کی وجہ گیس کی عدم دستیابی تھی، جنوری میں گیس کی بدترین قلت کا سامنا رہا، گیس دستیاب ہوتی تو 9 جنوری کی رات مکمل بلیک آؤٹ نہ ہوتا، جنوری میں پاور پلانٹس کے لئے 450 ایم ایم سی ایف ڈی گیس درکار تھی، 24 جنوری تک 110 سے 154 ایم ایم سی ایٖ ڈی گیس دی گئی، 9 جنوری کو پاور پلانٹس کے لئے گیس کی فراہمی صفر کر دی گئی، گیس نہ ہونے کی وجہ سے فرنس آئل سے مہنگی بجلی پیدا کرنی پڑی۔

مشہور خبریں۔

انتخابات کے 10 روز بعد بھی دھاندلی کا منظم اور مربوط سلسلہ جاری ہے،عمران خان

?️ 19 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے

امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ،ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا انتظار غیر ضروری قرار دیا

?️ 3 نومبر 2025امریکا اور وینیزویلا کشیدگی میں اضافہ، ٹرمپ نے کانگریس کی منظوری کا

چین میں خواتین کو سیزیرین ڈلیوری کے بارے میں فیصلہ کرنے کا حق

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:  خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق سرکاری میڈیا نے منگل کو

کیا جدہ مذاکرات سے سوڈان کا بحران حل ہو جائے گا؟

?️ 17 مئی 2023سچ خبریں:اگرچہ سوڈان کے بحران کے آغاز کو ایک مہینہ گزر چکا

غزہ سے متعلق مجوزہ قراردادوں کے بارے قطر کا بیان

?️ 25 اکتوبر 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ میں قطر کے نمائندے نے سلامتی کونسل کے اجلاس

یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا ہے:صہیونی تجزیہ کار کا اعتراف

?️ 30 جولائی 2025یہ غزہ ہے جو اسرائیل کو دنیا کے نقشے سے مٹا رہا

اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، شراکت داری کو مضبوط کرنے کا عزم دہرایا

?️ 10 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے

سعودی حملوں سے یمن کو تیل میں شعبے میں کتنا نقصان ہو چکا ہے؟

?️ 25 ستمبر 2023سچ خبریں: یمنی قومی نجات حکومت کے تیل اور دھاتوں کے وزیر

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے