خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کا تحریری فیصلہ جاری

?️

پشاور: (سچ خبریں) سینیٹ کی 30 خالی نشستوں پر پولنگ کا عمل جاری ہے جوکہ شام 4 بجے تک جاری رہے گا جبکہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے گئے ہیں۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینٹ انتخابات کے لیے انتظامات مکمل کرلیے گئے تھے، پولنگ عملہ بھی موجود تھا تاہم اسمبلی میں مقررکردہ وقت (9 بجے) سینیٹ انتخابات شروع نہ ہوسکے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کے معاملے پر اپوزیشن نے سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست جمع کرادی تھی۔

درخواست اپوزیشن کے احمد کریم کنڈی نے صوبائی الیکشن کمیشنر کے پاس جمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ہمارے 25 ارکان سے ابھی تک حلف نہیں لیا گیا، الیکشن ملتوی کیا جائے۔

صوبائی الیکشن کمشنر نے اپوزیشن کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر سے رابطہ کرلیا تھا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور بھی صوبائی اسمبلی پہنچ گئے تھے جہاں انہوں نے سینیٹ انتخابات سے متعلق ارکان سے مشاورت کی۔

دریں اثنا صوبائی الیکشن کمشنر نے انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کردیا، الیکشن کمیشن کا عملہ سامان سمیت خیبرپختونخوا اسمبلی سے روانہ ہوگیا۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات ملتوی کرنے سے متعلق تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجا کی زیرسربراہی 5 رکنی الیکشن کمیشن نے تحریری حکم نامہ جاری کیا، جس پر تمام اراکین کے دستخط بھی ہیں۔

تحریری حکم نامہ کے مطابق الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 اور الیکشن ایکٹ کے تحت امیدواروں سے حلف نہ لیے جانے پر خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ انتخابات ملتوی کردیے ہیں۔

حکم نامہ کے مطابق نو منتخب ارکانِ خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلف تک انتخابات روک دیے گئے ہیں۔

تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواروں نے حلف کے لیے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے رابطہ کیا، اس کے باوجود اسپیکر صوبائی اسمبلی نے حلف سے متعلق انتظامات نہ کیے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کے حلف سے مشروط کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

اسد عمر نے کورونا کی نئی لہرسے متعلق خبر دار کر دیا

?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد( سچ خبریں)وفاقی وزیر اسد عمرنے کورونا سے متعلق خبردار کرتے

بلی تھیلے سے باہر آگئی، شریف فیملی پی آئی اے کو اونے پونے خریدنا چاہتی ہے، علی امین گنڈاپور

?️ 4 نومبر 2024پشاور: (سچ خبریں) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے شریف فیملی پر

پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان گرین پارٹنر شپ معاہدہ

?️ 1 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے

کیا مغربی پٹی بھی صیہونیوں سے جنگ کرنے کو تیار ہے؟صیہونی وزیر جنگ کی زبانی

?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی عہدیداروں کو مغربی کنارے کی صورتحال پر شدید تشویش لاحق

گوگل ،فیس بک اور ٹویٹر کے خلاف ٹرمپ نے کھٹکھٹایا عدالت کا دروازہ

?️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اکاؤنٹس بند کیے جانے

ٹرمپ کی نظر میں بائیڈن کی حیثیت

?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: 2024 کے صدارتی انتخابات میں اپنے ڈیموکریٹک حریف پر تازہ

صیہونیوں کی ٹرمپ کے منصوبے پر عمل درآمد کے لیے تیاری

?️ 8 مارچ 2025 سچ خبریں:جبکہ کئی عرب ممالک فلسطینیوں کے جبری انخلاکے خلاف اپنی

عالمی برادری کو صیہونی قتل عام کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے : صنعاء

?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے کل کے وحشیانہ جرم ، جس کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے