?️
اسلام آباد ( سچ خبریں)مہنگائی سے پریشان عوام کے لئے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں 3 روپے 12 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کردیا گیا ہے۔اضافہ ہونے پر صارفین پر 30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے دسمبرکے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں اضافہ کی درخواست دی گئی ، جس میں کہا گیا ہے کہ دسمبر2021 میں 8 ارب 52 کروڑیونٹ بجلی پیدا ہوئی جب کہ بجلی کی پیداوارلاگت 73 ارب 84 کروڑروپے رہی ، 22 روپے 24 پیسے میں فرنس آئل سے مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی ۔
ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے فی یونٹ میں بجلی پیدا ہوئی ، 14 روپے 8 پیسے فی یونٹ میں ڈیزل سے بجلی پیدا ہوئی ، کوئلے سے بجلی کی پیداواری لاگٹ 13 روپے 31 پیسے فی یونٹ میں ہوئی ، اسی طرح ایران سے 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ میں بجلی درآمد کی گئی۔بتایا گیا ہے کہ نیپرا کی جانب سے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست پر کل سماعت کی جائے گی ، جس کے بعد اضافے کی صورت میں صارفین پر30 ارب سے زائد اضافی بوجھ پڑے گا۔
ادھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے ، جس کے لیے اوگر نے نئی سمری تیار کر لی ہے ، یکم فرروی سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر 10 روپے تک اضافے کا امکان ہے ، پٹرول پانچ روپے 85 پیسے فی لیٹر مہنگا کرنے کی سفارش کی گئی ہے ، مٹی کا تیل 10 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 17 پیسے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
اوگرا کی جانب سے تجویز کردہ نئی قیمتوں کی منظوری وزیراعظم خان آج دیں گے ، جس کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری سے ہو گا ، جس کے لیے وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔


مشہور خبریں۔
کپاس کی پیداوار میں 60 فیصد کی بڑی کمی
?️ 4 ستمبر 2024لاہور: (سچ خبریں) سندھ اور پنجاب سے گزشتہ ماہ اگست میں کپاس
ستمبر
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے حکمت عملی بنا لی گئی
?️ 30 دسمبر 2021لاہور ( سچ خبریں )پاکستانی تحریک انصاف نے بلدیاتی الیکشن کے حوالے
دسمبر
امریکہ اقوام متحدہ کا سب سے بڑا مقروض
?️ 27 جنوری 2022سچ خبریں: اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 19 کے مطابق کوئی
جنوری
امریکہ کس قدر ڈھٹائی سے پاکستان کی اندرونی سیاست میں کھلی مداخلت کررہا ہے:عمران خان
?️ 2 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)عمران خان نے کہا ہے کہ ملک کو حقیقی آزادی
مئی
31 فلسطینی خواتین صیہونی جیلوں میں
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں:فلسطینی اسیران کی کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ
مارچ
ایران نے فوجی ٹیکنالوجی کے میدان میں نمایاں ترقی کی ہے:امریکی میگزین
?️ 14 مئی 2022سچ خبریں:امریکی میگزین نے ایران بحریہ کے کمانڈر کے حالیہ بیان پر
مئی
عمران خان کی قیادت میں دہشت گردی کو شکست دیں گے:وزیر داخلہ
?️ 22 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ
اپریل
بھارتی ڈیلٹا وائرس سے متعلق اسد عمر کا اہم بیان سامنے آگیا
?️ 14 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اور این سی
جولائی