?️
اسلام آباد(سچ خبریں) تفصیلات کےمطابق منگل کو چیئرمین نیپرا کی زیر صدارت حکومت کی جانب سے بجلی کی بنیادی قیمت میں ایک روپے اڑسٹھ پیسے تک اضافے کی درخواست پر سماعت ہوئی، پاور ڈویژن کے حکام نے کہاہےکہ اس وقت بجلی کا اوسط ٹیرف 13 روپے 97 پیسے فی یونٹ ہے، اس اضافے کے بعد بجلی کا اوسط ٹیرف 15 روپے 36 پیسے ہوجائے گا، حکومت ٹیوب ویل والوں کو 57 ارب روپے سبسڈی دے رہی ہے، 45 فیصد چھوٹے صارفین کو 6 روپے 53 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے جارہی ہے، حکومت اب بھی صارفین کو 168 ارب روپے کی سبسڈی دے رہی ہے۔
ایڈیشنل سیکرٹری پاور ڈویژن نے دوران سماعت کہا کہ بجلی کی پیداواری لاگت صارفین سے وصول کرنی ہے، دوسرے مرحلے میں سبسڈی میں مزید کمی کرکے اسے ٹارگٹڈ کرنا ہے، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ نہ کرنے سے حکومت کو 185 ارب روپ کی سبسڈی دینی پڑرہی ہے، ہمیں پہلے دو سو یونٹ والے صارفین کو تحفظ دینا ہے، اس وجہ سے گھریلو صارفین کے لیے ایک روپے اڑسٹھ پیسے اضافے کی درخواست کی گئی ہے، انڈسٹری پراتنا زیادہ بوجھ نہیں ڈالنا چاہتے تاکہ وہ غیر مسابقتی نہ ہوجائیں، ٹیرف میں اوسط اضافہ ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ بنتاہے اس وجہ سے انڈسٹری کے لیے ایک روپے 39 پیسے فی یونٹ اضافہ مانگا ہے۔
چیئرمین نیپرا نے کہا کہ حکومت نے کہا تھا کہ احساس پروگرام کے تحت غریب صارفین کو سبسڈی دیں گے، آپ کو 300 یونٹ والے صارفین کا تحفظ کرنا چاہیے تھا، ہمیں صارفین کا تحفظ کرنا ہے اور بحیثیت چیئرمین میرے تحفظات ہیں، غریب لوگوں پر اس کا زیادہ بوجھ پڑے گا، صارفین پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اس لئے وہ تو بولیں گے، اس لئے بہتر ہے حکومت نظر ثانی کرلے۔
نیپرا میں بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 1 روپے 68 پیسے فی یونٹ اضافے پر سماعت مکمل کرلی، نیپرا اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گا۔
مشہور خبریں۔
پی ایف یو جے نے پیکا ترمیمی قانون کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا
?️ 7 فروری 2025 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف
فروری
اسلام آباد میں سفیر کی بیٹی کو قتل کر دیا گیا
?️ 21 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں)تفصیلات کےمطابق اسلام آباد میں کوہسار کے علاقے سیکٹر
جولائی
دنیا کی نسبت پاکستان میں مہنگائی کم ہے: فواد چوہدری
?️ 2 جنوری 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ
جنوری
غزہ اور لبنان میں صیہونی افسران اور فوجیوں کی بےبسی
?️ 2 نومبر 2024سچ خبریں:صیہونی امور کے ماہر علی الاعور نے اطلاع دی ہے کہ
نومبر
پاکستان کو سعودی عرب سے 3 ارب ڈالر کا قرضہ ملا
?️ 5 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کے انتہائیچونکنے والے مالیاتی مشیر
دسمبر
شام کے شہر حسکہ میں امریکی فوجی قافلے کے راستے پر بمباری
?️ 6 جنوری 2025سچ خبریں: شام کے باخبر ذرائع نے تاکید کی ہے کہ پہلی
جنوری
دشمن نے ابھی تک امریکی آقاؤں سے سبق نہیں سیکھا: حزب اللہ
?️ 29 مئی 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
مئی
الکرامہ آپریشن کو نافذ کرنے والا اردنی نوجوان کون ہے؟
?️ 9 ستمبر 2024سچ خبریں: عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے الکرامہ کراسنگ کے بہادرانہ آپریشن
ستمبر