?️
اسلام آباد: (سچ خبریں)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی بین الحکومتی تنظیم ایسوسی ایشن آف ساؤتھ ایسٹ ایشین نیشنز (آسیان) کے ساتھ اپنے روابط مزید بڑھانے کا خواہشمند ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیان ریجنل فورم (اے آر ایف) کے 29ویں وزارتی اجلاس کے موقع پر کمبوڈیا کے وزیر کارجہ پراک سوکھون سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی سلامتی کے لیے (اے آر ایف) کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے کمبوڈین ہم منصب پراک سوخونون سے ملاقات میں آسیان ریجنل فورم وزارتی کانفرنس کے کامیاب انعقاد اور پاکستانی وفد کی شاندار میزبانی پر ان کی کاوشوں کو سراہا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے علاقائی سلامتی کے لیے آسیان ریجنل فورم وزارتی کانفرنس کی اہمیت پر زور دیا اور آسیان ریجنل فورم کے ساتھ پاکستان کے مسلسل عزم کا اظہار کیا ۔
انہوں نے آسیان کے ساتھ پاکستان کے تعاون کے فروغ کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے پاک کمبوڈیا دوستانہ تعلقات کو سراہا اور باہمی تعاون کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا ۔
دونوں وزرائے خارجہ نے پاک کمبوڈیا اعلیٰ سطحی مذاکرات اور تجارتی فروغ پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی ایشوز پر بھی تبادلہ خیال کیا ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ایشیاء پیسیفک کے لیے آسیان کی سربراہی میں جاری عمل کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا اور پاکستان کی جانب سے آسیان کی صدارت کے لیے کمبوڈیا کی حمایت کے عزم کا اظہار کیا۔
ہفتے کے روز کمبوڈیا کے دورے پر موجود پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم ہن سین سے ملاقات کی ۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کمبوڈیا کے وزیر اعظم اور کمبوڈیا کی قیادت کو آٔسیان اورآسیان ریجنل فورم پر مبارکباد دی اور آسیان کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کے حوالے سے پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا ۔
وزیر خارجہ نے پاک کمبوڈیا دوستانہ تعلقات کو سراہا اور دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے فروغ میں پاکستان کی دلچسپی کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ نے ٹنیکنیکل اسسٹنس پروگرام کے تحت کمبوڈیا کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
کمبوڈیا کے وزیراعظم نے پاکستان کے لیے نیک تمنائوں اور دوطرفہ تعلقات کے استحکام کا اظہار کیا۔
اس موقع پر دونوں راہنمائوں نے ثقافتی فروغ کے لیے ہر سطح پر مذاکرات اور دوطرفہ تعلقات کی مضبوطی کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا ۔
جمعہ کے روز اجلاس سے اپنے خطاب میں، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پرامن اور مستحکم ایشیا پیسیفک پاکستان کی ترجیح ہے اور پاکستان ممالک کے درمیان اسٹریٹیجک مقابلے کے بجائے مسائل کے حل پر زور دیتا ہے۔
اپنی تقریر کے دوران وزیر خارجہ نے مستقبل میں صحت کے بحرانوں سے نمٹنے کے لیے زیادہ مربوط میکانزم اور لائحہ عمل تیار کرنے، ویکسین کی مساوی فراہمی کو یقینی بنانے اور وبائی امراض سے زیادہ بہتر نداز میں لڑنے کی کوششوں پر بھی زور دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کے باعث سپلائی چین میں تعطل، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، گرتی شرح نمو اور قرضوں کے بوجھ کے ساتھ ہر ملک کی معاشی پریشانیوں کو بڑھایا۔
جنوبی ایشیا میں تنازعات سے متعلق بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خطے میں دیرینہ تنازعات کا پرامن حل پائیدار امن اور طویل مدت خوشحالی کے لیے اہم ہے۔
وزیر خارجہ نے اس بات پر بھی زور دیا کہ پرامن، مستحکم اور خوشحال افغانستان خطے کے لیے اہم ہے۔
انہوں نے افغانستان کے مالیاتی اثاثوں کو غیر منجمد کرنے اور انسانی امداد کو سیاسی تحفظات سے الگ رکھنے کا مطالبہ بھی دہرایا۔
اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں
4 اگست سے کمبوڈیا میں موجود وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سمیت دیگر کئی اعلیٰ عہدے داروں سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔
جمعے کے روز وزیر خارجہ نے اپنے انڈونیشین اور کوریائی ہم منصبوں سے ملاقاتیں کی تھیں۔
اس سے قبل جمعرات کے روز وزیر خارجہ نے جاپان، ویتنام اور سنگاپور کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کی تھیں.
ان ملاقاتوں کے دوران رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا اور باہمی تجارتی اور معاشی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزرائے خارجہ نے ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے وفود کے تبادلوں اور بات چیت کو بڑھانے پر بھی اتفاق کیا۔


مشہور خبریں۔
شام میں موجود امریکی فوجیوں کی تعداد
?️ 11 اگست 2022سچ خبریں:شام میں سکیورٹی امور کے ایک ماہر نے اس ملک میں
اگست
وہ ملک جن میں روزے کا وقت کم ہے؟
?️ 22 مارچ 2023سچ خبریں:پیش گوئی کی گئی ہے کہ رمضان المبارک 2023 جمعرات 23
مارچ
بولڈ لباس کی تصاویر قریبی دوست نے لیک کیں، ماریہ واسطی
?️ 1 فروری 2023کراچی: (سچ خبریں) ماضی کی مقبول اداکارہ و ٹی وی میزبان ماریہ
فروری
کتنے فلسطینی بچوں کو بھوک سے مرنے کا خطرہ ہے؟یونیسف کی رپورٹ
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ(یونیسف) نے غزہ میں 3
جون
امریکہ اور یورپ پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا: سعودی اخبار
?️ 27 فروری 2022سچ خبریں: سعودی اخبار الشرق الاوسط نے روس اور یوکرین کے درمیان
فروری
برازیل کے صدر نے سلامتی کونسل کے ڈھانچے کو تبدیل کرنے کا مطالبہ کردیا
?️ 29 اگست 2023اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے موجودہ ڈھانچے پر تنقید کرتے ہوئے
اگست
غزہ کے خلاف ٹرمپ کی سازش پر عرب اسلامی اداروں کا شدید ردعمل
?️ 28 جنوری 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے لوگوں کو بے
جنوری
سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی کا عندیہ دے دیا
?️ 7 اگست 2021کراچی (سچ خبریں)سندھ حکومت نے 9 اگست سے لاک ڈاؤن میں نرمی
اگست