SachKhabrain
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
SachKhabrain
کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
اصلی صفحہ کشمیر

افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا

اگست 20, 2021
اندر کشمیر
افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست، حریت رہنما نے بڑا بیان جاری کردیا
0
تقسیم
220
آراء
Share on FacebookShare on Twitter

سرینگر (سچ خبریں)  افغانستان میں امریکا کی ذلت آمیز شکست پر حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے بڑا بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس طرح امریکا کو افغانستان چھوڑ کر بھاگنا پڑا عنقریب بھارت اور اسرائیل بھی مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنے پر مجبور ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح افغانستان مقامی مفاد پرست عناصر اور بیرونی طاقتوں کی ملی بھگت کی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کا ایک اڈہ بن گیا تھا وہ یقیناً پورے عالم اسلام کے لیے ایک زبردست تشویش کا موجب تھا لہٰذا سازشوں اور ریشہ دوانیوں کے اس مرکز کا قلع قمع ہونا ہم سب کے لیے باعث اطمینان ہے اور ہم سب کو اس فتح کے جشن میں شریک ہوکر اسلام اور مسلم دشمنوں کے سامنے اپنی دینی حمیت اور اخوت کا مظاہرہ کرنے کے ساتھ ساتھ افغانستان کی تعمیر و ترقی میں بقدر استطاعت تعاون کرنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مسلمانوں کے لیے یہ پیغام ہے کہ مخالف حالات سے مایوس اور بددل ہونے کے بجائے انہیں اللہ کی ذات پر توکل کرتے ہوئے صبرو استقامت کے ساتھ اپنی جدوجہد کو جاری رکھنا چاہیے، وہیں دوسری طرف اس میں بھارت اور اسرائیل جیسی غاصب قوتوں کے لیے بھی ایک تنبیہ ہے کہ طاقت کے نشہ میں بدمست ہوکر وہ یہ نہ سمجھ بیٹھیں کہ ان کے ظلم و جبر نے مظلوموں کو ہمیشہ کے لیے دبا دیا ہے، جلد یا بدیر انہیں اسی ہزیمت کے ساتھ اپنا بوریا بستر لپیٹ کر مقبوضہ علاقوں سے نکل بھاگنا ہوگا جیسے امریکا اور اس کے افغان حواری بھاگ کھڑے ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ باطل چاہے جتنا بھی وقتی طور پر اچھل کود لے لیکن انجام کار اسے شکست سے دوچار ہوکر رہنا ہے کیونکہ غلبہ صرف حق کے لیے ہے۔

Short Link
Copied
ٹیگز: اسرائیلافغانستانامریکابھارتحریت رہنماسید علی شاہ گیلانیمقبوضہ کشمیر

متعلقہ پوسٹس

بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس
کشمیر

بی جے پی کشمیری عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے ، کانگریس

مئی 30, 2023
کشمیر
کشمیر

کشمیر میں سب کھ ٹھیک ہے تو انٹرنیٹ پر پابندی کیوں؟:بھارتی ریاستی وزیر کا سوال

مئی 30, 2023
مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما
کشمیر

مودی حکومت2024کے انتخابات جیتنے کے لیے یاسین ملک کو قربانی کا بکرا بنارہی ہے: حریت رہنما

مئی 29, 2023

نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے گئے

نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے گئے
جون 1, 2023
0

اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے مجوزہ نیب ترمیمی بل کے تحت نیب چیئرمین کو مزید اختیارات دے دیے۔...

مزید پڑھیں

ایران اور مصر کی قربت نے صیہونیوں کو کیوں سیخ پا کیا ہے؟

ایران
جون 1, 2023
0

سچ خبریں:تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے بعد ایران اور مصر کے اتحاد نے خطے میں صیہونی امریکی منصوبے کو...

مزید پڑھیں

جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

یوکرین
جون 1, 2023
0

سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ متحارب ممالک...

مزید پڑھیں

ٹرمپ کا ایران سے متعلق خفیہ دستاویزات اپنے پاس رکھنے کا اعتراف

ٹرمپ
جون 1, 2023
0

سچ خبریں:امریکی وفاقی استغاثہ نے ٹرمپ کی آڈیو حاصل کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے...

مزید پڑھیں
SachKhabrain

  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • کشمیر
  • دنیا
  • آج کے کالمز
  • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • انٹرٹینمنٹ
  • ویڈیوز
  • en

Follow Us

کو ئی نتیجہ نہیں
تمام نتائج دیکھیں
  • Contact
  • Home
  • Home
  • Home 2
  • Home 3

Are you sure want to unlock this post?
Unlock left : 0
Are you sure want to cancel subscription?