?️
اسلام آباد: (سچ خبریں) بانی تحریک انصاف نے سائفر کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں سزا کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا،وکیل سردار لطیف کھوسہ کی وساطت سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کی گئیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیلیں دائر کرنے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ سزا معطلی اور اپیلوں کی جلد سماعت کیلئے متفرق درخواستیں بھی دائر کی ہیں، چیف جسٹس سے اپیل ہے کہ ان درخواستوں کو جلد سماعت کیلئے مقرر کریں جبکہ عدت کیس کی اپیل سیشن کورٹ میں دائر کی ہے۔
واضح رہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو سائفر کیس میں 30 جنوری کو سزا سنائی جبکہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو توشہ خانہ کیس میں 31 جنوری کو سزا سنائی تھی۔
سائفر کیس میں راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف عمران خان اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو 10، 10سال قید بامشقت کی سزا سنادی گئی ہے۔
یہ کیس سفارتی دستاویز سائفر سے متعلق ہے جو مبینہ طور پر غائب ہو گئی تھی، سائفر کا معاملہ پہلی بار 27مارچ 2022کو اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے ایک جلسے میں عوامی سطح پر اٹھایا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد ان کی بیرونی پالیسی کے سبب غیر ملکی سازش کا نتیجہ تھی اور انہیں اقتدار سے ہٹانے کےلئے بیرون ملک سے فنڈز بھیجے گئے۔
سائفر7 مارچ2022 کو اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے اور اس پر ووٹنگ کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرنے سے ایک روز قبل بھیجی گئی تھی۔سائفر کیس کی سماعت اڈیالہ میں چل رہا تھی، جس کا فیصلہ 30 جنوری ہوا اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو 10 سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ اس کیس کا سارا ٹرائل جیل کے اندر ہوا،جہاں عمران خان کو اگست میں گرفتاری کے بعد سے حراست میں رکھا گیا ہے۔


مشہور خبریں۔
نیتن یاہو کی بربریت نے ٹرمپ کی آواز بھی نکال دی
?️ 22 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی وزیر اعظم کی گرمجوشی اور نسل کشی سفاکیت کی
جولائی
ہمیشہ خطرہ مول لینے والے کی ہی جیت ہوتی ہے: وزیر اعظم
?️ 26 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیشہ خطرہ
جون
امریکہ میں 237,000 سرکاری ملازمین کی ذاتی معلومات کا افشاء
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:باخبر ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ امریکی ٹرانسپورٹیشن سیکٹر میں
مئی
شمالی وزیرستان: خودکش حملے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید
?️ 25 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) شمالی وزیرستان کے ضلع دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز
مئی
صیہونی مقبوضہ علاقوں سے تاریخی فرار
?️ 22 نومبر 2025سچ خبریں: صیہونی ریاست کے اپنے شماریاتی بیورو کے سرکاری اعداد و شمار
نومبر
فلمی صنعت میں سعودی صیہونی تعاون کا انکشاف
?️ 2 جولائی 2021سچ خبریں:پی آر نیوز وائر ویب سائٹ نے بتایا ہے کہ سعودی
جولائی
’سب سے بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں‘
?️ 5 جون 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ میں قومی احتساب بیورو (نیب) ترامیم
جون
یورپ مالڈووا کے ‘جبری قبضے’ کی منصوبہ بندی کر رہا ہے: ماسکو
?️ 23 ستمبر 2025سچ خبریں: روسی خارجی انٹلیجنس سروس نے یورپی ممالک کی جانب سے
ستمبر