امریکہ کا عرب ممالک کی فوج اور اسرائیل کے درمیان ہم آہنگی کے لیے ایک اڈہ قائم کرنے کا اعلان:المانیٹر

امریکہ

?️

سچ خبریں:تیل کی قیمتوں پر امریکہ اور سعودی عرب کے درمیان اختلافات اور بعض امریکی حکام کی جانب سے ریاض کو کڑی تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے باجود امریکی فوج اور خلیج فارس کے عرب ممالک بالخصوص ریاض کے درمیان ہم آہنگی برقرار ہے۔

امریکی اخبار المانیٹر نے اس ملک کے عسکری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ تیل کی قیمتوں پر سعودی عرب اور امریکہ کے درمیان اختلافات کے باوجود دونوں مملک کی حکومتوں کے درمیان باقاعدہ ہم آہنگی جاری ہے،یو ایس سنٹرل کمانڈ سینٹکام کے فوجی حکام کے مطابق، سینٹرل کمانڈ کی اولین ترجیحات میں سے ایک خلیج فارس کے ممالک کو اس بات پر راضی کرنا ہے کہ وہ اپنے فضائی دفاعی چینلز کو اسرائیلی حکومت کے ساتھ جوڑ دیں تاکہ وہ ایرانی خطرہ کا مقابلہ کر سکیں۔

ان کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا اور سینٹکام کے دیگر عہدہ داروں نے صیہونی حکومت کے تعاون سے ڈرون شکن ٹیکنالوجی کی جانچ کے لیے سعودی عرب میں ایک تربیتی مرکز قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

یاد رہے کہ اس طرح کے اڈے کی تعمیر کا خیال سب سے پہلے سینٹ کام کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے اگست میں ایک اجلاس میں پیش کیا تھا جس میں امریکہ کے علاقائی اتحادیوں نے شرکت کی تھی۔

 

مشہور خبریں۔

امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے مشرقِ وسطیٰ عدم استحکام کا شکار ہے: روس

?️ 12 مارچ 2026سچ خبریں:روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے کہا ہے کہ

کیا پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر سر اٹھانے لگی ہے؟

?️ 11 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان  میں کورونا کیسز کی شرح 4 فی صد

بیٹیوں کے مقابلے میں بیٹوں کو اہم قرار دینے پر حرا خان کی صبا فیصل پرکڑی تنقید

?️ 25 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکارہ صبا فیصل کے بیٹیوں کے مقابلے میں

ٹرمپ کے نائب صدر کے پیغام نے سوشل میڈیا پر کیا تنازعہ کھڑا 

?️ 7 ستمبر 2025سچ خبریں: امریکی نائب صدر جے ڈی ونس کی جانب سے سوشل

درگاہ ابراہیمی میں فلسطینیوں کے قتل عام کی 29 برسی

?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:25 فروری 1994 جمعہ کی صبح، 15 رمضان المبارک تھی جب

کرم امن معاہدے کے دور رس نتائج آئیں گے، محسن نقوی

?️ 5 جنوری 2025 پشاور: (سچ خبریں) وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کرم

اسرائیل پر تنقید کرنے والے برطانوی صحافی کو امریکا میں گرفتار کر لیا گیا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ نے برطانوی صحافی اور تبصرہ

سعودی عرب اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرے: الدیلمی

?️ 22 جولائی 2026سچ خبریں: علی الدیلمی، دفتر سیاسی (یمن کی انصاراللہ تحریک) کے رکن

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے