?️
اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا کہ آبی گزرگاہوں پر ہوٹل اور مکان بنائے گئے، یہ خود احتسابی کا وقت ہے۔
قومی اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سیلاب سے بڑے نقصانات کی وجہ تجاوزات ہیں، آبی گزرگاہوں کے راستے میں تعمیرات سے زیادہ نقصانات ہوئے، ان تعمیرات سے پانی آبادیوں میں داخل ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ میرے ضلع میں برساتی نالوں نے تباہی مچا دی ہے، لوگوں نے نالوں کی زمین پر گھر بنائے ہوئے ہیں، ۔
وزیر دفاع نے مزید کہا کہ دریاؤں کی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنائی گئی ہیں، سب کو پتا ہے یہ کون لوگ ہیں جو اپرہاؤس میں پہنچے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہرسال سیلاب کی صورتحال کا سامنا کرنا پڑتا ہے، ڈیم قومی ایشوز ہیں ان پر اختلاف نہیں ہونا چاہئے۔
خواجہ محمد آصف نے کہا کہ علی محمد خان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں، ڈیم ڈکٹیٹرز کے دور میں بنائے گئے، یہ قومی آفت ہے، سیاست نہیں کرنی چاہئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ نئے ڈیم بنانے میں 10 سے 15 سال لگ جائینگے، چھوٹےٖ ڈیم بنائیں جو جلدی بن جائیں، پانی کا ضیاع روکنے کے لیے چھوٹے ڈیم بنانا ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں بلدیاتی ادارے بےدست و پا ہیں، بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانا ہوگا، پنجاب میں توبلدیاتی ادارے ہیں ہی نہیں، لوکل گورنمنٹ کو بااختیار بنانا ہوگا جو نچلی سطح پر عوام کے مسائل حل کر سکے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ یہ قدرتی آفت نہیں، انسانوں کی بنائی ہوئی آفت ہے، جامع لوکل گورنمنٹ سسٹم ہونا چاہیے، بلدیاتی ادارے نچلی سطح پر حفاظت کریں گے۔


مشہور خبریں۔
ترکی میں کارکنوں کی تنخواہوں میں 30 فیصد اضافہ
?️ 25 دسمبر 2024سچ خبریں: ترکی کی حکومت نے منگل کے روز اعلان کیا کہ
دسمبر
وہ بڑا بحران جو حزب اللہ نے اسرائیلی فیکٹریوں کے لیے پیدا کیا
?️ 30 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں مقبوضہ شمالی فلسطین
اکتوبر
بیرون ملک روزگار کے خواہشمند افراد کو 10 لاکھ روپے تک کے قرضے دینے کا فیصلہ
?️ 5 فروری 2025لاہور: (سچ خبریں) پرائم منسٹر یوتھ اسکیم کے تحت بیرون ملک روزگار
فروری
ایران روس چین اتحاد نے صیہونیوں کو جھجھوڑا
?️ 29 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی ملٹری سیکورٹی کونسل کے بانی اور سربراہ امیر
مئی
الجیریا میں پارلیمانی انتخابات، گذشتہ 40 سالوں میں پہلی بار آزاد آمیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں
?️ 12 جون 2021الجیریا (سچ خبریں) الجیریا میں بوتفلیکا کا تختہ الٹنے کے بعد پہلے
جون
علی امین نے 90 دنوں کی ڈیڈلائن دے کراچھا کھیلا ہے اب 5 اگست بھی نہیں ہوگا
?️ 15 جولائی 2025پشاور: (سچ خبریں) گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ علی
جولائی
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کرنے کیلئے 17 اکتوبر کی تاریخ مقرر
?️ 9 اکتوبر 2023 اسلام آباد: (سچ خبریں) آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت خصوصی عدالت
اکتوبر
داعش کا سب سے خطرناک دہشتگرد گرفتار
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں:عراقی سکیورٹی فورسز نے سات سال کے تعاقب کے بعد اس
جولائی