آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی

شیخ رشید

?️

اسلام آباد (سچ خبریں)  تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ ووٹر فہرستوں ووٹرز کی تصویر بھی شائع کی جائے گی اور اس وقت ملک میں 12 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ انتخابات قریب آنے پر حلقے کے اعتبار سے موبائل فون پر ووٹرز کو حلقے کے اعتبار سے انتخابات سے متعلق سہولت فراہم کی جائے گی اس میں عارضی اور مستقل نمبر والوں کے پاس آپشنز ہوں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں اوورسیز پاکستانیز پی ٹی آئی کی ریڑھ کی ہڈی ہوں گے اور بہت سپورٹ ملے گی کیوں کہ عمران خان کو سمندر پار پاکستانیوں کی بڑی حمایت حاصل ہے، ان ایک کروڑ ووٹرز میں عمران خان اور پی ٹی آئی جیسی مقبولیت کسی کے پاس نہیں ہے۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے جو الیکشن کمیشن کے ساتھ مل کر معاملات طے کرے گی۔ اپوزیشن سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ خوش قسمی سے ہمیں نالائق اپوزیشن ملی، فضل الرحمان اسلام آباد آئے تو اس وقت احتجاج کا وقت تھا، اب اپوزیشن کی ٹرین چھوٹ چکی ہے، یہ اب میڈیا، میڈیا اور ویڈیو، ویڈیو کھیل رہے ہیں، مہنگائی ملک لوٹنے والوں کے باعث ہے، انہیں اس کی سزا ملنی چاہیے، عمران خان 5 سال پورے کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن 3 اجلاس کرچکی ہے اور کوئی نتیجہ نہین نکلا، گزشتہ دسمبر میں انہوں نے کہا تھا کہ حکومت ختم ہورہی ہے اور اب آئندہ دسمبر آگیا ہے۔ پوزیشن کے پشاور جلسے کے بارے میں وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر میں خود جا کر پشاور میں جلسہ کروں تو مجھے یقین ہے کہ اس سے بڑا جلسہ کروں گا،پی ڈی ایم کے تلوں میں تیل نہیں، فضل الرحمان پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنے والا۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر اجلاس ہوا

?️ 28 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت فیصل آباد

بائیڈن حکومت کے نزدیک سعودی عرب اچھا بھی ہے برا بھی

?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں:جب جو بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے صدر بنے تو انھوں نے

بھارتی فوجیوں نے پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائی شروع کر دی

?️ 11 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع

صدر مملکت سے مختلف ممالک کے سفیروں کی ملاقات، اسناد پیش کیں

?️ 22 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) صدر مملکت آصف علی زرداری سے سری لنکا،

ماسکو اجلاس، امریکی مبالغہ آرائی کے خلاف ایک ڈھال ہے: باقری

?️ 27 مئی 2026 سچ خبریں:علی باقری، نائب سیکرٹری اعلیٰ قومی سلامتی کونسل نے کہا

یوکرائن کی جنگ سے اسرائیل کو کیا فائدہ ہوا؟

?️ 6 مارچ 2023سچ خبریں:بین علاقائی القدس العربی اخبار نے اپنے صفحہ اول پر اس

جنین میں صیہونی حکومت کے بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن

?️ 23 دسمبر 2024سچ خبریں: چینل 12 کی رپورٹ کے مطابق جنین کیمپ کے خلاف

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے