?️
اسلام آباد:( سچ خبریں) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق عمران خان کو جاری شوکاز نوٹس پر جواب جمع دینے کے لیے 4 ہفتوں کا وقت دینے کی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے 6ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔
چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں چار رکنی کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ ضبط کرنے سے متعلق شوکاز نوٹس پر سماعت کی، سماعت میں پی ٹی آئی کے سینئیر وکیل پیش نہ ہوئے اور معاون وکیل نے بتایا کہ انور منصور سپریم کورٹ میں مصروف ہیں۔
تحریک انصاف نے متعلقہ دستاویزات جمع اور جواب دینے کے لیے وقت مانگا تو چیف الیکشن کمشنر نے استفسار کیا کہ ساری دستاویزات تو پی ٹی آئی کیس میں دے چکی تھی، اس پر معاون وکیل نے مؤقف اپنایاکہ پی ٹی آئی فارن چیپٹر سے بھی دستاویزات منگوانی ہیں، جس قسم کا آرڈر آیا ہے بہت سی چیزوں کی تفصیل بتانی ہے۔
پی ٹی آئی نے فنڈز ضبط ہونے کے نوٹس پر چار ہفتے کا وقت مانگا جسے الیکشن کمشنر نے مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ایک ہفتے سے زیادہ کا وقت نہیں دے سکتے۔
تاہم معاون وکیل نے استدعا کی کہ کم از کم دو ہفتے کا وقت تو دیں جس پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی سے 6 ستمبر تک جواب طلب کر لیا۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے 2 اگست کو پاکستان تحریک انصاف کے خلاف 2014 سے زیر التوا ممنوعہ فنڈنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے کہا گیا تھا کہ یہ ثابت ہوگیا کہ تحریک انصاف نے ممنوعہ ذرائع سے فنڈنگ حاصل کی۔
10 اگست کو پی ٹی آئی کے ایڈیشنل سیکریٹری جنرل عمر ایوب نے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی جس میں ای سی پی کو فریق بنایا گیا تھا۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا 2 اگست کو سنایا گیا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں عدالت سے مزید استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ کو مخالفانہ، غلط اور دائرہ اختیار سے باہر قرار دیا جائے۔
16 اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے فیصلے کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت کے لیے لارجر بینچ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا تھا۔


مشہور خبریں۔
نظر ثانی مسترد، مونال سمیت دیگر ریسٹورنٹس کو ہٹانے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار
?️ 10 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ آف پاکستان نے مارگلہ ہلز پر
ستمبر
غزہ کی صورتحال انتہائی ہولناک، امداد کی رکاوٹ نسل کشی کو مزید بڑھا رہی ہے: اونروا
?️ 23 مئی 2026سچ خبریں:فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے اونروا نے غزہ کی موجودہ
مئی
ایران نے سکھایا صیہونی حکومت کو سخت سبق
?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونیوں کے ہاتھوں شہید اسماعیل ھنیہ اور شہید سید حسن
اکتوبر
صیہونی صحافی بن سلمان کے براہ راست حکم پر مکہ میں داخل ہوا:مجتہد
?️ 25 جولائی 2022سچ خبریں:ٹوئٹر پر سرگرم اور سعودی خاندان کے راز فاش کرنے والے
جولائی
ایل او سی پر بھارتی تخریبی سرگرمیاں بڑھ گئیں، وزیر داخلہ آزاد کشمیر
?️ 14 فروری 2025 مظفر آباد: (سچ خبریں) آزاد کشمیر کے وزیر داخلہ وقار احمد
فروری
صیہونی فوج کا مغربی کنارے کے نابلس شہر پر حملہ؛ 6 فلسطینی گرفتار
?️ 24 اکتوبر 2021سچ خبریں:صیہونی فورسز نے آج اتوار کی صبح مغربی کنارے کے شہر
اکتوبر
غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی وزیر خزانہ
?️ 29 اگست 2025غزہ کے باسیوں کو یا گولی سے ماریں گے یا بھوک سے:اسرائیلی
اگست
اسحاق ڈار سے برطانوی وزیرخارجہ کی ملاقات، پاک بھارت جنگ بندی پر تبادلہ خیال
?️ 16 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر
مئی