🗓️
اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف یہ کیسز ڈی لسٹ کیے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گئے۔ڈی لسٹ کیے گئے کیسز میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق دو کیسز اور ان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس شامل ہے۔
ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہو گی۔ عمران خان کو پارٹی چیرمین شپ سے ہٹانے اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کے حوالے سے کیسز کی سماعت آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہونا تھی ،کمیشن کا 5 رکنی بنچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ان کیسز کی سماعت کرنا تھی۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق منگل کو کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے 9کیسز رکھے گئے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین سمیت دیگر قائدین سے ہے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا، ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والی مشاورت میں کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔
مشہور خبریں۔
گروپ 20ممالک مقبوضہ کشمیر میں اجلاس کا بائیکاٹ کریں، سرینگر میں پوسٹر چسپاں
🗓️ 6 مئی 2023سری نگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و
مئی
حکومت کے پاس بل موجود ہی نہیں، بیرسٹر گوہر کا دعویٰ
🗓️ 15 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین
ستمبر
ہالینڈ کے وزیراعظم نے توانائی کی فراہمی کی صورتحال کو تشویشناک قرار دیا
🗓️ 5 اکتوبر 2022سچ خبریں: ہالینڈ کے وزیر اعظم مارک روٹے نے منگل کے
اکتوبر
نواتیم ایئربیس پر بیلسٹک میزائل حملہ؛ صہیونی دفاعی نظام کی ناکامی
🗓️ 26 اپریل 2025 سچ خبریں:یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے مقبوضہ علاقوں پر بیلسٹک
اپریل
اسرائیل کے وسیع حملوں کے بارے میں اہم نکات
🗓️ 4 مئی 2025سچ خبریں: 8 دسمبر 2024 کو بشار الاسد کی حکومت کے زوال
مئی
ایران کے خلاف صیہونی منصوبہ شروع ہونے سے پہلے ہی ناکام؛رائے الیوم
🗓️ 1 جولائی 2022سچ خبریں:مزاحمتی گروہوں کے بجائے اسلامی جمہوریہ ایران پر حملہ کرنے کا
جولائی
صہیونی فوج نے شیرین ابو عاقلہ کے قتل پر معافی مانگی
🗓️ 12 مئی 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ترجمان نے CNN کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا
مئی
تائیوان کے قریب چین کی سب سے بڑی فوجی مشق کا آغاز
🗓️ 4 اگست 2022سچ خبریں: تائیوان کے ارد گرد چین کی سب سے بڑی
اگست