الیکشن کمیشن نے عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے

?️

اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سربراہ تحریک انصاف عمران خان کے خلاف 5 کیسز ڈی لسٹ کر دئیے۔الیکشن کمیشن نے 13 دسمبر کے لیے عمران خان کے خلاف یہ کیسز ڈی لسٹ کیے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق کیسز بینچ کی عدم دستیابی کے باعث ڈی لسٹ کیے گئے۔ڈی لسٹ کیے گئے کیسز میں پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن روکنے کا کیس، عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق دو کیسز اور ان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس شامل ہے۔

ڈی لسٹ ہونے والے کیسز کی سماعت اب 20 دسمبر کو ہو گی۔ عمران خان کو پارٹی چیرمین شپ سے ہٹانے اور الیکشن کمیشن کے خلاف توہین آمیز اور غیر پارلیمانی زبان استعمال کرنے کے حوالے سے کیسز کی سماعت آج الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ہونا تھی ،کمیشن کا 5 رکنی بنچ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں ان کیسز کی سماعت کرنا تھی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والی کاز لسٹ کے مطابق منگل کو کمیشن کے سامنے سماعت کیلئے 9کیسز رکھے گئے جن کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین سمیت دیگر قائدین سے ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کو پارٹی آئین میں تبدیلی پر نوٹس جاری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف سے ترمیم شدہ پارٹی آئین طلب کر لیا، ترمیم شدہ آئین طلب کرنے کا فیصلہ خان پارٹی صدارت سے متعلق ہونے والی مشاورت میں کیا گیا۔اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا کہ تحریک انصاف نے پارٹی آئین میں ترمیم کے ذریعے جماعتی ڈھانچے میں تبدیلی کی ہے، ترمیم کے ذریعے پارٹی ٹکٹ جاری کرنے کیلئے باقاعدہ طریقہ کار وضع کیا گیا۔عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے سے متعلق الیکشن کمیشن 13 دسمبر کو سماعت کرے گا۔

مشہور خبریں۔

صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر کا امریکا کا دورہ منسوخ

?️ 2 دسمبر 2025 صہیونی افسران سے ملاقات سے انکار پر لبنانی فوج کے کمانڈر

الیکشن کمیشن کے فیصلے کا چاند آدھی رات کو طلوع ہوا جو قوم کے لیے تاریکی لے کر آیا، شہزاد وسیم

?️ 28 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے قائد

بارزانی کا شام میں استحکام پر زور

?️ 6 فروری 2026 سچ خبریں: نیچروان بارزانی، عراقی کردستان خطے کے صدر، نے داعش

اسرائیلی حکام کو دوسرے ممالک میں گرفتاری کا خدشہ

?️ 6 فروری 2021سچ خبریں:مقبوضہ علاقوں سے شائع ہونے والے ایک اخبار کے مطابق بین

سفارتی خط حقائق پر مبنی ہے:شاہ محمود

?️ 7 اپریل 2022اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی

مقاومت صیہونیوں کے خلاف مغربی کنارے کے باشندوں کے انتفاضہ کی حامی

?️ 15 جنوری 2022سچ خبریں:  فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے ترجمان طارق عزالدین نے

بولٹن ایک انتہائی احمق شخص ہے: ٹرمپ

?️ 27 جون 2026سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قومی سلامتی کے مشیر

اسرائیلی پولیس نے فلسطین کی ایک جامع مسجد کے امام اور خطیب کو گرفتار کرلیا

?️ 18 جون 2021مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں)  قابض اور دہشت گرد اسرائیلی پولیس نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے