?️
الیکشن کمیشن میں جمعیت علماء کے خلاف درخواست جمع
اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حافظ حسین احمد نے کئی بار میڈیا پر ٹاک شوز میں اعتراف کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے عراق اور لیبیا سے فارن فنڈنگ لی، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں
حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی فرخ حبیب نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمٰن کے خلاف ان کی جماعت کے سینئر رہنما کی جانب سے مختلف ٹاک شوز میں فارن فنڈنگ کے اعتراف کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کردی ہے۔
الیکشن کمیشن میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے خلاف فارن فنڈنگ کی تحقیقات کے لیے درخواست جمع کروانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ حافظ حسین احمد نے کئی بار میڈیا پر ٹاک شوز میں اعتراف کیا کہ مولانا فضل الرحمٰن نے عراق اور لیبیا سے فارن فنڈنگ لی، اس کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے پی ٹی آئی پر فارن فنڈنگ کا الزام لگایا اور الیکشن کمیشن کے باہر آکر احتجاج کرتے رہے لیکن اب ان کا اپنا فارن فنڈنگ کا بھانڈا ان کے سینئر رہنما نے پھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن کی ڈیرہ اسمٰعیل خان (ڈی آئی خان) اور چک شہزاد کی جائیدادیں بھی اسی سرمائے سے خریدی گئی ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کی بنیاد رکھنے والی تمام جماعتیں اکٹھی ہوچکی ہیں، فارن فنڈنگ کی بنیاد نواز شریف نے رکھی اور انہوں نے اسامہ بن لادن سے خاتون کی حکمرانی کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ ڈالر لیے، بے نظیر بھٹو نے اپنی آپ بیتی میں اس بارے میں لکھا ہے، یہ کس منہ سے فارن فنڈنگ کا سوال کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انہیں چیلنج کیا کہ اسکروٹنی کمیٹی میں فارن فنڈنگ کیس کی سماعت اوپن ہو، اب یہ سامنے آئیں اور اس چیلنج کو قبول کریں۔
ایک سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے اسکروٹنی کمیٹی کو تمام ریکارڈ فراہم کردیا ہے، مولانا فضل الرحمٰن اور مریم نواز بھی اپنی رسیدیں دیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن بتائیں کہ انہوں نے کس ایجنڈے کے تحت فارن فنڈنگ لی، کیا لانگ مارچ کے لیے بھی فارن فنڈنگ ہوئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن نے الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا تھا اور 2014 سے زیر التوا پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس پر فیصلے کا مطالبہ کیا تھا۔
چند روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن آف پاکستان میں زیر سماعت فارن فنڈنگ کیس کی سماعت براہ راست ٹی وی پر دکھانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا تھا کہ تمام پارٹیوں کے سربراہوں کو بھی بٹھا دینا چاہیے۔
تاہم الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ ان کی اسکروٹنی کمیٹی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی طاقت اور حیثیت رکھتی ہے اور وہ غیر ملکی فنڈنگ کیس کی کھلی سماعت نہیں کر سکتی۔


مشہور خبریں۔
صہیونی فوج کا اپنی نئی ہلاکتوں کا اعتراف
?️ 18 جون 2024سچ خبریں: صہیونی فوج نے اعتراف کیا کہ غزہ کی پٹی میں
جون
کویت کے 83 سالہ امیر کی پارلیمنٹ کے خلاف غیر معمولی کارروائی
?️ 12 مئی 2024سچ خبریں: امیر کویت نے ایک غیر معمولی اقدام میں اس ملک
مئی
تیانجن: شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، اردوان کا پاکستان میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار ہمدردی
?️ 31 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے چین
اگست
ٹرمپ امریکی صدر بن جائیں گے تو نیٹو کے ساتھ کیا کریں گے؟
?️ 5 اگست 2023سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کے سابق مشیر کا خیال ہے کہ سابق
اگست
یوکرین کے وزیر دفاع کی غلطی ایک میزائل ڈپو کی تباہی کا سبب بنی
?️ 30 مئی 2023سچ خبریں:روسی میڈیا ذرائع نے بتایا کہ ملکی فوج نے یوکرائنی وزیر
مئی
تحریک انصاف کا عمران خان سے ملاقات کیلئے 5 رکنی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ
?️ 13 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات
اپریل
صیہونی حکومت الاقصیٰ طوفان آپریشن سے کیوں ہاری؟
?️ 15 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی جاسوسی تنظیم کے سربراہ نے اپنی تقریر میں
نومبر
سیلاب متاثرین کو فوری امدادی رقم ادا کی جائے۔ علی امین گنڈاپور
?️ 19 اگست 2025صوابی (سچ خبریں) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے سیلاب متاثرین کو
اگست