ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔ سعد رفیق

سعد رفیق

?️

سیالکوٹ (سچ خبریں) سابق وفاقی وزیر و مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شہر اقبال کے پی پی 52 سمبڑیال کی الیکشن مہم کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ورکرز ہی نوازشریف کی اصل طاقت ہیں، وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب عوام کی فلاح کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، پوری دنیا میں سبزہلالی پرچم بلند ہوا ہے، نوازشریف نے عالمی دباؤ کے باوجود ایٹمی دھماکے کیے، نوازشریف نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔

ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف کو کبھی جیل اور کبھی جلاوطن کر دیا گیا، مسلم لیگ (ن) کا قصور یہ ہے کہ ملک کی ترقی کی بات کرتے ہیں، ریاست کی خاطر ہم نے اپنی سیاست کو قربان کیا، ملک کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی اورجنرل قمر جاوید باجوہ کی ساز بازسے دوبارہ دہشت گردوں کو بسایا گیا، ہمارا اگلا ہدف پاکستان کو اکنامک پاور بنانا ہے، بھارت زخم کھا کر پلٹ کر وار کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہماری جنگ کسی سیاسی جماعت سے نہیں ہے، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا پاکستان کی ترقی ہے، ہم نہیں چاہتے کوئی جیلوں میں پڑا رہے، یہ کوئی طریقہ نہیں روز اسلام آباد پر دھاوا بولو، پرامن احتجاج کریں اگر اسلام آباد کا گھیراؤ کریں گے تو پھر تلخی بڑھے گی۔

مشہور خبریں۔

ایران کے نیوکلیئر پروگرام کا معاملہ پُرامن طریقے سے حل کیا جائے۔ پاکستانی مندوب

?️ 19 ستمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) اقوام متحدہ میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے

شیخ رشید نے بھارتی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا

?️ 13 ستمبر 2021کراچی (سچ خبریں) تفصیلات کے مطباق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےوزیر داخلہ

فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی

صہیونی نمائندے نے عوام سے نیتن یاہو کے خلاف احتجاج کرنے کی اپیل کی

?️ 12 جنوری 2023سچ خبریں:صہیونی پارلیمنٹ کے رکن اور یش عتید پارٹی سے تعلق رکھنے

پی ٹی آئی قیادت نے بانی کے علاج پر اطمینان کا اظہار کیا، پھر بھی پراپیگنڈا کیا گیا۔ محسن نقوی

?️ 17 فروری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے

سید نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم کی مبارکباد

?️ 12 مارچ 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سید نہال ہاشمی کو گورنر

ترکی نے شام کے بعض حصوں پر بمباری تیز کر دی

?️ 29 مئی 2022سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ ترک فوجیوں

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس: سزا کے خلاف نواز شریف کی اپیلیں بحال

?️ 26 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے