مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے متعلق اقوامِ متحدہ کی رپورٹ پر پاکستان کا اظہارِ تشویش

?️

واشنگٹن: (سچ خبریں) دفتر خارجہ نے بدھ کے روز اقوام متحدہ کی رپورٹ پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے جس میں بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں منظم انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ماہرین نے پیر کے روز بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا تھا، جو رواں سال اپریل میں پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کے بعد سامنے آئیں، جس کا الزام دہلی نے بغیر کسی ثبوت کے اسلام آباد پر عائد کیا تھا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز میں کہا گیا ’پاکستان اقوام متحدہ کے اسپیشل پروسیجرز کے ماہرین کی جانب سے بھارت کے غیر قانونی اقدامات کے حوالے سے حالیہ نتائج پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے جو بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں کیے جا رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ یہ رپورٹ ایک بار پھر بھارتی قبضے کے تحت کشمیری عوام کو درپیش شدید اور منظم انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرتی ہے۔

اس میں اقوامِ متحدہ کے ماہرین کے ان مشاہدات پر بھی شدید پریشانی کا اظہار کیا گیا کہ بھارت کے اقدامات کے نتیجے میں تقریباً 2800 افراد، جن میں صحافی، طلبہ اور انسانی حقوق کے علمبردار شامل ہیں، کو حراست میں رکھا گیا ہے۔

مزید کہا گیا کہ پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے) اور غیر قانونی سرگرمیاں (روک تھام) ایکٹ (یو اے پی اے) جیسے سخت قوانین کے مسلسل نفاذ نے غیر معینہ اور غیر منطقی حراستوں کی راہ ہموار کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ تشدد، حراستی اموات، قیدیوں سے رابطے کا منقطع رہنا، قانونی کارروائی سے محروم رکھنا، اہلِ خانہ سے رابطہ نہ ہونے دینا، گھروں کو سزا کے طور پر مسمار کرنا، جبری بے دخلی، بار بار ہونے والے مواصلاتی بلیک آؤٹس، اور صحافتی آزادی کی سخت پابندیاں، جن میں 8 ہزار سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی بندش بھی شامل ہے، نیز نفرت انگیز تقریروں، ہجومی تشدد اور بھارت بھر میں کشمیریوں اور مسلم برادریوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ انتہائی قابلِ مذمت اور باعثِ تشویش ہیں۔

بیان کے مطابق ’یہ نتائج اس بات کی تصدیق کرتے ہیں کہ کشمیری مسلمانوں پر ریاستی سرپرستی میں ہونے والے ظلم و جبر کے حوالے سے پاکستان کے دیرینہ تحفظات درست تھے اور بھارت بھر میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی سلوک جاری ہے‘۔

دفتر خارجہ نے بھارت سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے جابرانہ اقدامات بند کرے اور مقبوضہ کشمیر میں تمام من مانے طور پر گرفتار شدہ افراد کو غیر مشروط طور پر رہا کرے۔

اس کے علاوہ بھارت پر زور دیا گیا کہ وہ تمام مذہبی اقلیتوں، بالخصوص مسلمانوں اور مسیحیوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

مزید کہا گیا کہ پاکستان کشمیر کے تنازع کے پرامن، منصفانہ اور دیرپا حل کے عزم کا اعادہ کرتا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو۔

دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا کہ وہ اپنی جابرانہ پالیسیاں ترک کرے، آبادیاتی اور قانونی تبدیلیوں کو واپس لے، بنیادی آزادیوں کی بحالی کرے اور بامعنی مذاکرات میں سنجیدگی سے شامل ہو۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی غیر ملکی قبضے کے خلاف منصفانہ جدوجہد میں اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

اقوام متحدہ کے ماہرین کی رپورٹ میں یہ بھی واضح کیا گیا تھا کہ پہلگام حملے کے بعد بھارتی فورسز نے 2 ہزار سے زائد کشمیریوں کو گرفتار کیا اور بڑے پیمانے پر گھروں کو مسمار کیا۔

مزید یہ کہ متعدد زیرِ حراست افراد کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ان سے رابطہ منقطع کر دیا گیا اور انہیں وکلا اور خاندان کے افراد تک رسائی نہیں دی گئی۔

ماہرین کے مطابق کہ یہ اقدامات اظہارِ رائے، اجتماع اور پُرامن احتجاج کی آزادی پر غیر متناسب پابندیاں ہیں۔

مشہور خبریں۔

مستحق بیماروں کے مفت علاج کے لئے وزیر اعلی محمود خان کا اہم قدم

?️ 8 ستمبر 2021پشاور(سچ خبریں) خیبر پختونخوا حکومت نےمستحق بیماروں کے مفت علاج کرنے کے

آٹا اسکیم میں 20 ارب روپے کی کرپشن کا اندازہ درحقیقت کم ہے، شاہد خاقان عباسی

?️ 2 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے

حکومت چاہے تو کیا نہیں کر سکتی

?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ

اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و

صیہونیوں سے لے کر فلسطینی اتھارٹی تک غزہ میں قحط کے 5 بڑے ذمہ دار 

?️ 1 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں قحط اور بھوک کی پالیسی صرف اسرائیل نہیں

ایران کے خلاف جنگ سے حاصل ہونے والے 5 بڑے سبق

?️ 25 مارچ 2026 سچ خبریں:الشرق کے مطابق ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی

مغربی کنارے پر صہیونی فوج کا حملہ، نیتن یاہو کی اہلیہ کو مخالفت کی لہر سے خطرہ

?️ 3 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی فوجیوں نے جمعہ کی صبح مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت

جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں کمی

?️ 30 نومبر 2025 جاپان میں امریکہ کے ساتھ تعلقات پر عوامی رائے میں نمایاں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے